تھریڈ: ہمارا ذہن ایک بہت طاقتور چیز ہے۔ اگر آپ نے نوٹس کیا ہو تو بڑی بزرگ خواتین سانپ کا نام نہیں لینے دیتی تھیں کہ موذی چیز کا ذکر بھی نہ کیا جائے، اسی طرح کہا جاتا ہے کہ مثبت سوچو، بری بات بھی نہ کہو۔ دعا کی طاقت کا ذکر بھی ہم سنتے ہیں،جانتے اور مانتے ہیں۔ +
جس طرح منفی سوچ ہماری توانائی تک صلب کر لیتی ہے، ہماری صحت اور کارکردگی تک کو نقصان پہنچاتی ہے، ایک مثبت سوچ ایک مثبت طاقت رکھتی ہے۔ کسی جادو کی طرح۔ یہ تھریڈ affirmations کی طاقت کے بارے میں ہے۔ مثبت اثبات کی یقین دہانی زندگی تبدیل کر دیتی ہے۔ +
آپ خود کو یہ اثبات بلند آواز میں روز کہہ سکتے ہیں، قلم اور کاغذ سے روزانہ لکھ سکتے ہیں، یا ذہن کو ساری سوچوں سے مبرا کر کے روز سوچ سکتے ہیں۔ اس سے آپ مثبت چیزوں کو Attract کریں گے یہاں تک کے لوگ کہتے ہیں کہ مکمل یقین رکھتے ہوئے اثبات کے ذریعے آپ مادی چیزیں بھی attract کر سکتے ہیں
کچھ مثالیں ان افرمیشنز کی یہ ہیں، "میں خوبصورت اور محبت کے قابل ہوں۔" میں منفی سوچوں اور کمتر حرکتوں سے بالا ہوں۔" "میں ہمت والا/والی ہوں اور اپنے حق میں سٹینڈ لے سکتی ہوں۔" "میں ایک پیسے والی خوش زندگی ڈیزرو کرتی ہوں۔" خود کو روز ایک مثبت بات بتائیں یا لکھیں،+
کائنات کو اور اپنے اندر کی ذات کو یہ پیغام دیں۔ آپ کی سیلف اسٹیم، خود اعتمادی، بڑھے گی اور جو افرمیشن آپ دیں گے وہ مثبت چیزوں کو اٹریکٹ کرے گی۔ یقین کے ساتھ آزما کر دیکھیں۔
You can follow @maryam_nasim.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: