Arab before Islam 2:
Women rights and Slavery
عرب میں بھی قدیم زمانوں کی طرح پدر شاہی (Male dominance) نظام تھا. عرب تہذیب چونکہ سامی (Semitic) تہذیب کی ہی ایک شاخ تھی لہذا اور مرد کو عورت پر فوقیت دی جاتی تھی. عورت کا رتبہ مرد سے کم ہے
1/19
اسکی وجہ وہ روایات ہیں جو عربوں میں بائیبل خصوصاً اولڈ ٹیسٹیمنٹ سے لی گئیں. مثال کے طور پر حضرت آدم نے اماں حوا کے کہنے پر گندم یا پھل کھا لیا جو کہ خدا نے منع کیا ہوا تھا. حضرت آدم تو اماں حوا پر الزام لگا کر بچ نکلے اور اماں حوا معتوب بنیں, لہذا سزا کے طور پر خدا نے دنیا
2/19
کی تمام عورتوں کو یہ سزا دی کہ ان کو ہر ماہ کچھ دن کے لیئے حیض (Menstruation or Period) ہوا کریں گے. اسکے علاوہ خدا نے عورتوں کو یہ بدعا بھی دی کہ عورت کو بچے کی پیدائش پر بے انتہاء تکلیف (Labor pains) کا سامنا ہوگا, نیز یہ کہ عورت مرد کی محکوم رہے گی (Genesis 3:16).
3/19
اسکےعلاوہ بھی بائیبل میں عورتوں کے ساتھ خدا کا رویہ خاصا معاندانہ ہے,جیسا حضرت لوت کی بیوی کو نمک کا ستون بنا دیا. حضرت ابراھیم نےحضرت ہاجرہ کو صحرا میں اللہ کے آسرے پر چھوڑ دیا. حضرت ہارون کی بیوی کو بچھڑے کی عبادت پر سزا دی گئی اور حضرت ہارون کو معاف کردیا گیا وغیرہ وغیرہ.
4/19
عورتوں کےحقوق اور طرز زندگی سےمتعلق قبل از اسلام بہت سی معلومات ادھوری یا حقیقت سے دور ہیں.عرب کی چند مشہور و معروف کامیاب خواتین خدیجہ بنت خولید, ہند بنت اوتبہ, اسماء بنت مروان, لبنا بنت ہجر, ارواہ أمِ جمیل قبلِ اسلام ہی تھیں.
جزیرہ عرب میں خواتین کے ساتھ سلوک مختلف قبائل
5/19
میں مختلف ہوتاتھا. قبل از اسلام عورتیں مالی معاملات میں خود مختار بھی ہوتی تھیں. عورتوں کو اپنی مرضی کی شادی کا اختیار بھی حاصل تھا. طلاق دینا صرف مردوں کا ہی حق نہ تھا, مردوں کی طرح عورتیں بھی دے سکتی تھیں. حق مہر کا اطلاق جیسا اب ہے ویسا ہی تھا. عورتیں کا کردار صرف ماں اور
6/19
بیوی بننےپرمحدود نہ تھابلکہ عبادت گاہوں میں انتظامی سربراہی کا بھی تھا. مثال کے طور پر سُلافہ اور حبَہ کے پاس کعبہ کی چابیاں بھی ہوتی تھیں.جنگوں میں نرسوں کی زمہ داری کی علاوہ مردوں کی شانہ بشانہ لڑتی بھی تھیں.ماں باپ کی وراثت عورتوں کو بھی ملتی تھی جسکی مثال حضرت خدیجہ ہیں.
7/19
یہ بات مکمل درست نہیں کہ قبل از اسلام عورتیں مکمل برہنہ گھومتی تھیں, البتہ مختلف معاشی کلاسز موجود تھیں اپر کلاس کی آزاد (Not slave) خواتین اپنا پورا جسم ڈھانکتی تھیں اور چہرہ بھی (سب نہیں). ورکنگ کلاس جو غلام ہوتی تھی ان پر پردہ کرنے پر پابندی ہوتی تھی. اگر وہ پردہ کریں
8/19
تو ان کو سزا دی جاتی تھی.(غلام عورتوں کے ساتھ یہ سلوک اسلام آنے کے بعد بھی جاری رہا).ایک حدیث کےمطابق خلیفہ عمر نے ایک غلام عورت جو انس بن مالک کے خاندان سے تعلق رکھتی تھی کو اس لیئے پیٹا کہ اس نے پردہ کیا ہوا تھا, خلیفہ عمر نے غلام عورت سے کہا کہ آزاد (Not slave) عورتوں
9/19
والا حلیہ مت اپناؤ. عورتیں قبل از اسلام بھی جنگوں میں مال غیمت کے طور پر پکڑی اور بانٹی جاتی تھیں.
یہ بات بھی مکمل طور پر درست نہیں کہ لڑکیوں کو پیدائش کے ساتھ ہی دفن کردیا جاتا تھا. نمبر ایک ایسا بہت کم ہوتا تھا اور دوسرا اس میں لڑکیوں اور لڑکوں میں تمیز نہیں کی جاتی تھی.
10/19
لوگ اپنے طور پر منت مان لیتے تھےکہ اگر ایسا ہوگیا تو یہ قربانی دیں گے جو لوگ اولاد قربان کرنے کو وعدہ کرتے تھے وہ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی قربان کردیتے تھے. اس قربانی کی روایت کا ماخذ بھی حضرت ابراہیم کی اپنے بیٹے کی قربان دینے سے ہے.
یہ قبل از اسلام اللہ کی راہ میں قربانی دینے
11/19
والی رسم تھی کہ اپنی عزیز ترین شے کو اللہ کی راہ میں قربان کرنا جس میں مال و دولت, جانور اور سب سے قیمتی شے اولاد بھی شامل ہوتی تھی.
قبل از اسلام, انسانی قربانی دینے کی سب سے بڑی مثال حضرت عبدل المطلب (پیغبرِ اسلام کے دادا) کی ہے. حضرت عبدل المطلب نے اللہ سے یہ عہد کیا تھا
12/19
کہ اگر ان کے ہاں دس بیٹے ہوئے تو وہ دسویں کی قربانی دے دیں گے لہذا عہد کے مطابق حضرت عبداللہ (جو پیغمبر اسلام کے والد تھے) انکی قربانی ہونی تھی, مگر ایک نجومی کے مشورے سے اس پر عمل نہ کیا گیا (ابنِ اسحاق, سیرتِ رسول صفحہ 66-68).
13/19
بچوں کوقربان یاقتل کرنےکی کچھ دیگر وجوہات بھی تھیں, جیسا کہ غریب قبائل غربت کی وجہ سے ایسا کرتے تھے.ایک قبیلہ"تمیم"جو جنگی طاقت میں کمزور تھا اس قبیلے کے بہت سے افراد اس وجہ سے لڑکیوں کو قتل کردیتے تھے کہ جنگ میں شکست کی وجہ سے ان کی لڑکیوں کو غلام اور لونڈی بنالیا جائے گا.
14/19
قبل از یا بعد از اسلام غلامی تقریبا ایک جیسی ہی رہی. غلام انسان عورت یا مرد اجناس کی طرح خریدے اور بیچے جاتے تھے. غلاموں کے بچے غلام ہی رہتے تھے.
References
•Ahmed, L. ( 1986). Women and the Advent of Islam. Signs, Vol. 11, No. 4, pp. 665-691. University of Chicago Press
15/19
•Ahmed, L. (1992). Women and gender in Islam. New Haven and London: Yale University press
•Al-Fassi, H.A. (2007). Women in Pre-Islamic Arabia, British Archaeological Reports (BAR) Archaeopress, Oxford
16/19
•Ali, K. (2010). Marriage and Slavery in Early Islam. Cambridge: Harvard University Press
•Ibn Ishaq. (2010). Sirat Rasul Allah – The Life of Muhammad. Translated by A. Guillaume. Karachi: Oxford University Press
17/19
•Hidayatullah, A. A. (2014). Feminist Edges of the Qur’an. New York: Oxford University Press
•Hoyland, R. G. (2001) Arabia and the Arabs – from the bronze age to the coming of Islam. London and New York: Routledge
18/19
•Mernissi, F. (2011). Beyond the Veil: Male-Female Dynamics in Muslim Society. London: Saqi
•Robertson, S. W. (1907). Kinship And Marriage In Early Arabia. London: Adam and Charles Black
•Segal, R. (2002). Islam’s Black Slaves: The Other Black Diaspora. New York:
19/19
You can follow @saeedma08417161.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: