آج کچھ بحث مباحثہ کے دوران پیش آنے والے منطقی مغالطوں پر بات کرتے ہیں۔۔میں نے بارہا مختلف لوگوں سے گفتگو یا مباحثے کے دوران محسوس کیا کہ ہمارے ہاں ان مغالطوں کا کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے ۔بغیر منطق پڑھے ہمارے لوگ ان مغالطوں کا استعمال بہت مہارت سے کرتے ہیں۔+
1/20
منطقی مغالطے Logical Fallacies
اکثر لوگ دوران مباحث (Debates) "ڈوبتے کو تنکے کا سہارا" کے مثل اپنے غیرمنطقی دلائل کو تقویت دینے اور منوانے کیلیے بہت سی ناجائز چالیں استعمال کرتے ہیں تاکہ مدمقابل (Opponent) کی دلیل (Reason) کو کسی ناکسی صورت شرمندہ کیا جائے۔
اس قسم کی مباحث +2/20
اکثرذہنی خلفشارکاباعث بنتی ہیں اورانسان بنیادی استدلال سےہٹ کرذاتی تنقیدمیں پڑجاتاہےاوراصل موضوع سےہٹ جاتاہے
اس لیےدرست استدلال اور وقت کی بچت کے لئیےمباحث کے مغالطوں کا سیکھنا انتہائی ضروری ہے۔ منطقی مغالطوں کا استعمال عام زندگی میں درست بات کرنےمیں مددگار ثابت ہوتا ہے۔+3/20
مغالطہ پرمبنی دلائل بظاہربہت مضبوط لگتےہیں مگرجب انکاتنقیدی جائزہ لیاجائےتوھم مدمقابل کی علمی بدیانتی کوبھانپ لیتےہیں۔
چنداھم مغالطوں کاجائزہ لیتےہیں۔
مغالطہ رجل قشStraw-Man Fallacy
یہ منطقی مغالطہ تب پیداہوتاہےجب آپکاحریف یامدمقابل آپکےاصل دعوے کوچالاکی سےبدل کرپیش کرتاہے+4/20
گویاایسےلگےکہ بدلا ہوادعوی ہی اصل دعوی ہے۔مثلاً
زید،ہمیں تعلیم اورصحت پر بجٹ بڑھانے کی ضرورت ہے۔
بکر (حیران ہوتے ہوئے)توتمہارا مطلب ہے کہ ہمیں اپنی دفاعی فورسز کا بجٹ کاٹ کر ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دینا چاہیے؟
بکر نے صحت اور تعلیم پر بجٹ
بڑھانے پر بات کرنے کی بجائے۔+5/20
فورا ایک غیرمتعلقہ موضؤع کو درمیان میں لاکر زید کے پیغام کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی: اسکو ایسے دکھایا جیسےزید ملکی سلامتی کا دشمن ہو۔ دوسری مثال،
زید: ارتقاء ایک حقیقت بھی ہے اور نظریہ بھی۔
بکر : یہ کیونکر ممکن ہے کہ جاندارر اچانک ایک گندے تالاب میں سے پیدا ہوگئے؟+6/20
بکر نے بجائے ارتقاء کی حقیقت اور نظریاتی پہلو پر بات کرنے کے فورا ایک غیرمتعلقہ موضوع یعنی ابتدائے زندگی کو شامل بحث کر لیا جسکا
زیدکو خواب و خیال ہی نہیں ہے۔ یعنی ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ارتقاء کے حقیقت ہونے یا اسکے نظریہ ہونے پر بات کی جاتی، بکر نے زیدکے مقدمے کو+7/20
بالکل نظرانداز کرتے ہوئےبلکہ بدلتے ہوئےیہ نتیجہ نکالا کہ
جیسے وہ تالاب سے نمودار ہونے والی زندگی کااثبات کر رہا ہے۔ گویا پہلا موضوع کچھ تھا اور اسکو بنا کچھ اور دیا گیا۔
لہذاپیغام کوبدل کراصل پیغام کررد کرنےکا فعل ایک منطقی مغالطہ کہلائے گاجسکو ہم سٹرومین فیلیسی کہتے ہیں+8/20
اس مغالطے کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ زید بجائے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے، اسکی صفائی پیش کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور بات آگے بڑھنے کی بجائے جامد ہوکر رہ جاتی ہے جس سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ گویا مدعی غلط ثابت ہوچکا ہے۔
سٹرومین مغالطے سے مندرجہ ذیل طریقے سے بچا جاسکتا ہے۔+9/20
1 اپنے دعوے میں جہاں مثبت پہلوکو اجاگرکرنامقصود ہووہاں منفی پہلووں کوتسلیم کرنے کی گنجائش بھی رکھی جائےتاکہ مد مقابل کیلیے سوائے موضوع پررہنے کے اور کوئی بہانہ نا بچے۔
2۔دوسرا حل یہ ہے کہ مد مقابل کی بات کو وقتی طور پر تسلیم کر لیا جائے اور اپنی بات آگے بڑھائی جائے۔+10/20
3 تیسری صورت یہ ہوسکتی ہےکہ آپ کوئی ایساتیسرا امکان اخذکرلیں جو دونوں کو ایک غیرجانبدار پوزیشن
پر لے آئے
2۔دلیل شخصیت (Ad Hominem)
اس مغالطے کوعرف عام میں "دلیل شخصیت" کہتے ہیں۔جیسا کہ مفہوم سے ہی واضح ہےکہ دوران بحث، دعوےکی بجائے دعوی کرنے والی کی ذات کو نشانہ بنایا جائے+11/20
گویا آپ دعوے کی تردید کیلیےانسان کی ذات کا استعمال کرتے ہیں۔یہ ایک منطقی مغالطہ ہے۔اس مغالطے کی بہت سی مثالیں ہم سیاسی لیڈروں کی گفتگو میں اکثر دیکھتے رہتے ہیں۔
مثلا جب ایک سیاسی لیڈر کسی پالیسی پر بات کر رہا ہو تو مدمقابل اسکے پیش کردہ حقائق اور دلائل کو یہ کہہ کرغلط ثابت+12/20
کرنےکی کوشش کرےکہ اس شخص کا ماضی ناکامیاں سےبھراہواہےلہذا اسکی پالیسی غلط ہے
جبکہ پالیسی کےغلط یاصحیح ہونےکا دارومدارپیش کردہ حقائق پرہوتاہے ناکہ شخص کی ذاتی کامیابیوں، ناکامیوں پراس طرح پہلا شخص بھی دوسرےکی ذات پر کیچڑاچھالنےپر مجبورمحض ہوجاتاہے۔بحث لڑائی کی نظرہوجاتی ہے+۔13/0
دلیل شخصیت کےمغالطے سےبچاو کی تدابیر۔
دعوی کرنےوالاسامنےوالےکی آزادی رائےکوروکنےکامجاز نہیں البتہ وہ اپنے دلائل کو اس قدر سیاسی ضرور بناسکتا ہےکہ مدمقابل آپکی ذات کے موضوع سے ہٹ جائے۔ وہ لوگ جو الفاظ کا بہترین استعمال جانتے ہیں وہ اس مغالطے کو پلک جھپکتے ہی رفع کرلیتے ہیں۔+14/20
لہذاالفاظ کاچناوایسا ہوجو مدمقابل کی نفسیات کو بدلنے کی سکت رکھتا ہو۔
دوسراحل یہ ہےکہ آپکی رائے میں "ججمنٹ" کاپہلوبہت کم ہو۔آپ جو بھی دلیل دیں وہ حتی الامکان "فیصلہ کن" نا ہو اور ایسا تاثر دیں کہ آپ واقعی ہی ایک لوجیکل بحث کے خواہاں ہیں۔
تیسرا اور سب سے موثر طریقہ ہوتا ہے+15/20
حس مزاح۔اگرآپکا حس مزاح بہت عمدہ ہےتوآپ اپنی ذات پرمرکوز دلائل کوباسانی اپنےاصل دعوےکی طرف موڑسکتےہیں
دلیلِ جذباتEmotional Appeal
ایک رومی مفکر"سینیکا"لکھتاہے "منطقی استدلال،جوانسانی طاقتوں میں سب سے بلندترہے،تب تک اپنی اپنی حکومت بنائےرکھتاہےجب تک اسکوجذبات سےناجوڑاجائے"+16/20
جذبات انسانی دلیل کوپراثربنانےمیں بہت اہم عنصرہوتےہیں لیکن جب انکو بطوردلیل استعمال کیاجاتاہےتوانسان منطق کےدائرےسےخارج ہونےلگتا ہے۔
دلیلِ جذبات میں مدمقابل جذبات کو سہارابناتے ہوئےاگلے شخص کی دلیل کو رد کرنےکی کوشش کرتا ہے۔مثلاً
مدمقابل کاکہناکہ تمھارےدعوی کی بنیاد بغض ہے+17/20
جذباتی اپیل، غصہ،نفرت،رحم،غرور، پسندیدہ فکریت وغیرہ کی بناپرکی جاتی ہےاوردلائل کومحض اس بناپر غلط سمجھ لیاجاتاہےکیونکہ فلاں جگہ کسی کی دل آزاری ہوئی تھی یا مدمقابل کویہ"پسند"نہیں ہے وغیرہ۔
اسکاحل یہ ہےکہ جذباتی اپیل کو بالکل نظرانداز کرتےہوئےمدمقابل سے دلائل کی طلب کی جائے+18/20
مغالطےکامغالطہThe Fallacy Fallacy
اگرایک بیان میں کوئی منطقی مغالطہ موجودہواورکوئی پارٹی محض اس مغالطےکی بناپرنتیجہ کوغلط قراردے دےتواسکو مغالطےکامغالطہ کہتے ہیں۔ اسکی مندرجہ ذیل صورت یے جیسےکوئی کہےکہ انگریز انگریزی بولتےہیں کیونکہ میں انگریزی بول سکتاہوں لہزامیں انگریزہو+19/20
اس مغالطے کا استعمال تاریخ نویسی یا روایت نویسی پر بھی کیاجاتاہے. بالفرض اگر ایک واقعہ کی روایات کے تسلسل میں کوئی کڑی ضعف کا شکار ہے یا مشتبہ ہے تو لازما روایت کیا گیا واقعہ بھی غلط ہوگا۔
ان مغالطوں کوجانئیےاور مدمقابل یا کسی دعوی کرنے والےکےعلمی بددیانتی کو سمجھیے۔20/20
You can follow @zahida_rahim.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: