ریڑھی والے سے گرما گرم چنے لئے، نان بائی سے روغنی نان لئے، بیکری سے کلو دودھ خریدا، قریبی دوست مل گئے، کولڈڈرنکس لیں اور پیتے ہوئے ہم نے گپیں مارنا شروع کردیں۔ قریب سےمسجد کا خطیب گزرا، میں نے اسکی طرف اشارہ کرتے ہوئےدوستوں سے کہا " اس کم عقل کی وجہ سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے.
میں مساجد میں عبادت کی اب اسلئے مخالفت نہیں کررہا ہوں کیونکہ گزشتہ ہفتہ ہی بائی روڈ کراچی سے اسلام آباد آیا ہوں اور لاک ڈاون کے نام پر جو بندش نما ڈرامہ پاکستان بھر میں رچا ہوا ہے، اس کو قریب سے دیکھ آیا ہوں۔
اگر پاکستان میں مغربی ممالک کی طرح کرونا نہیں پھیلا تو اس میں کرونا کی اپنی کوئی مرضی ہوگی وگرنہ بحیثیت قوم ہم سب نے اس کو پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
بند کرنا ہے تو کرفیو لگائیں، جو باہر نکلے، اسے چھے ماہ کے لئے جیل میں ڈال دیں، کھولنا ہے تو سب کھول دیں، اپنے نشے کی مقدار اور موڈؑ کے حساب سے فلاں کو کھول دیں، فلاں کو روک دیں والے احکامات جاری مت کریں۔
You can follow @abualeeha.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: