میں بہت حیران ہوتا ہوں جب لوگ منیب ارحمان یا تقی عثمانی جیسے عظیم علماء کا موازنہ ملا سے کرتے ہیں. آپ لوگوں کو کچھ کہ تو نہیں سکتا، نہ میں بہت اچھا مسلمان ہوں مگر بہرحال میرا سر تسلیم خم ہے ان لوگوں کے آگے.
اختلاف یا علمی اختلاف کا مطلب یہ تو نہیں کے لوگ ان کو گالیاں دیں یا ملا کہیں. آپ کو شاید علم ہو کے بےشمار علماء دین برریسگیر کی تقسیم کے خلاف تھے اور بھارت میں ہی رہے. مولانا آزاد ان میں سے ایک تھے.
ایک بات ہے.
اشرف تھانوی صاحب اور احمد رضا بریلوی صاحب کا اپس میں بہت ساری باتوں میں علمی اختلاف تھا مگر جب احمد رضا صاحب کی وفات ہوئی تو تھانوی صاحب نے اپنے مدرسہ میں ایک دن کی چھٹی دی کے آج ایک عاشق رسول صلى الله عليه وسلم کی وفات ہوئی ہے.
میرا اپنا اختلاف ہو سکتا ہے بہت ساری باتوں پی تمام علماء کے ساتھ. مگر خدا مجھے اس وقت سے بچاے جب میں ان کو کمتر سمجھوں یا گالیاں دن.

ایک بزرگ سے ایک بار عرض کی کے مجھے کوئی نصیحت کریں.
فرمایا "نہ کبھی خدا بننا نہ رسول"
بہرحال میری آپ سب سے گزارش ہے کے اگر آپ کو کسی سے اختلاف ہے تو اس کو احترم کے ساتھ کریں. اختلاف راے بری بات نہیں مگر اختلاف راے میں دوسرے کو بدتر سمجھنا بری بات ہے. اگر یہی رہ روش رہی تو نفرت سے ہمیں کوئی نہیں بچا سکےگا.
You can follow @MysticIntel101.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: