کیا مغرب مادہ پرست اور اخلاقی طور پر دیوالیہ ہے؟
پاکستان میں تواتر کے ساتھ مزہبی حلقے بالخصوص اور دیگر حلقے بالعموم یہ الزام لگاتے ہیں کہ مغرب میں اخلاقی قدریں دم توڑ چکی ہیں, خاندانی اقدار مٹی میں مل چکی ہیں, مادہ پرستی نے خود غرضی کے ایسے پنجے گاڑے ہیں کہ ماں باپ کو بچوں
1/17
یا بچوں کو ماں, باپ, بہن بھائی کسی کی پرواہ نہیں, بوڑھے ماں باپ کو اولڈ ہاؤسسز میں مرنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ.
حیرت اس بات پر نہیں کہ تعصب,لاعلمی یا جہالت کی بنیاد پر ایسا ہوتا ہو. حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ مغرب سے تعلیم یافتہ, وہیں بچے,رہائش,ملازمت,کاروبار رکھتے
2
ہیں, وہ بھی بھی ایسی ہی سوچ کا اظہار کرتے ہیں. اور اس سے بھی زیادہ حیرت ان پر جو مغربی ممالک جانے کے لئے مرے جارہے ہیں وہ بھی وہ بھی سینہ ٹھوک کر یہی فرماتے ہیں مغرب میں بہت فحاشی ہے.
مغرب پر اس طرح کے الزامات لگانے میں دراصل منافقت چھپی ہوئی ہے کہ اپنے گریبانوں میں جھانکنے
3
کے بجائے دوسروں پر الزامات کی بوچھاڑ کردی جائے. الزام لگانے والے ان تمام برائیوں کو جانتے بوجھتے کرتے ہیں جنہیں وہ دوسرے کے لئے برا سمجھتے ہیں.

آئیں دو بنیادی باتوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہیں.

1. مذہب اور مذہبی اخلاقی رویئے

2. مادہ پرستی اور اخلاقیات
4
1. مذہب اور مذہبی اخلاقی رویئے:
مغربی ممالک میں کسی بھی مذہب یا عقیدے پر پابندی نہیں, یہ وہاں کے لوگوں کا نجی معاملہ ہے کہ وہ کونسا مذہب یا عقیدہ اپناتے ہیں, بدلتے ہیں, یا کوئی بھی مذہب اختیار نہیں کرتے.
تمام مزاہب کے لوگ اپنی اپنی عبادت گاہیں بنانے اور ان میں بلا روک ٹوک عبادت
5
کرنے میں آذاد ہیں. تمام مزاہب کے لوگ یکساں طور پر اس بات کے پابند ہیں کہ انکی عبادات سے کسی کے آرام میں خلل نہ پڑے.
مزہب کے تبدیل کرنے پر تشدد یا ہلاک نہیں کیا جاتا. حکومت یا کسی گروپ کو یہ اجازت نہیں کہ کسی اقلیت کو مذہب بدلنے پر مجبور, یا انکی عبادت گاہوں کو مسمار کرسکے.
6
اب آجائیں پاکستان میں مذہبی رویوں کی طرف جس میں مسلمانوں کے ایک فرقے کے لوگ دوسرے فرقے کے لوگوں کو کافر اور واجب القتل نہ صرف قرار دیتے بلکہ قتل بھی کرتےہیں. ایک دوسرے کی عبادت گاہوں کو بموں سے اُڑادیتے ہیں. مذہب کے نام پر چندے, بھتے اور زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں.
7
قربانی کی کھالوں پر چھینا چھپٹی ہوتی ہے. ہر عید و بقر عید پر مکارانہ تقسیم ہوتی ہے. مذہب کے نام پر ریاست میں ریاست بنالی جاتی ہے. پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے. مدرسوں بچے بچیوں کے ساتھ حیوانی مار پیٹ, جنسی زیادتی کے بعد قتل جیسے گھناؤنے
8
جرم روز مرہ کا معمول ہیں. مدرسے اور مساجد دہشتگردوں کی آماجگاہیں ہیں. بلاسفمی کے جھوٹے الزامات لگاکر لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے. پاگل مذہبی جنونیوں کی فوج ظفر موج گلیوں محلوں میں دندناتی پھرتی ہے. سلمان تاثیر, جنید حفیظ اور ملالہ یوسفزئی کی مثالیں سب کے سامنے ہیں.
9
غرض یہ کہ ایک طویل فہرست ہے جو مسلمان مسلمانوں کے ساتھ کرتے ہیں.
اب آجائیں مذہبی اقلیتوں کی طرف جن کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے. ہندو برادری کی لڑکیوں کو اغوا کرکے مسلمان بنالیا جاتا ہے. جھوٹے بلاسفمی الزامات میں مسیحی قتل کردیئے جاتے ہیں, زندہ آگ میں پھینک دیا جاتاہے.
10
آسیہ بی بی دس سال ناحق پابند سلاسل رہتی ہے, اور آخر ملک سے بھاگنا پڑتا ہے. احمدی برادری کا کبھی اجتماعی قتل کیا جاتا ہے تو کبھی ان کی عبادت گاہوں کو مسمار کردیا جاتا ہے, روزانہ کی بنیاد پر انہیں گالیاں دینا مذہبی فریضہ بن چکا ہے.
11
2. مادہ پرستی اور اخلاقیات
مادہ پرستی کی مروجہ تشریح یہ ہےکہ مادی اشیاء کاحصول اور جسمانی آرام روحانی قدروں سےزیادہ اہم ہے.
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے مادی اشیاء مفت تو ملتی نہیں اسے حاصل کرنے کے لئے پیسہ ہونا چاہیےاور پیسہ کمانے کے لئے محنت. روحانیت ایمانداری کے بغیر ممکن نہیں.
12
مادہ پرست مغرب میں کسی بھی سرکاری سطح پر کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے.
روحانی پاکستان کا طرہ امتیاز کرپشن ہے.
مادہ پرست مغرب میں اشیائے خورو نوش میں ملاوٹ نہیں ہوتی.
پاکستان میں ملاوٹ ایمان کا حصہ ہے. مسجدیں مدرسے تک قبضہ شدہ زمینوں پر ہیں.جتنا بڑا قبضہ گیر اتنا بڑا روحانی پیشوا
13
مادہ پرست مغرب میں میرٹ تقریبا ہر شعبے میں لازمی ہے.
روحانی پاکستان میں رشتہ داروں اور جاننے والوں کو فوقیت دی جاتی ہے.
مادہ پرست مغرب 70 سالوں سے بھیک کے کٹورے سویلین اور فوجی امداد کے نام پر بھرتا چلا آرہا ہے.
روحانی پاکستان کا کٹورا دن بدن بڑا ہوتا جارہاہے.
14
مادہ پرست مغرب میں پیٹ بھرے اور مالدار کبھی سادگی پر لیکچر نہیں دیتے.
روحانی پاکستان میں ہر چور اچکا, مذہبی کروڑ پتی ٹھگ,ڈھونگی پیر فقیر,جیب کترے سجادہ نشین پر تعیش زندگی گزارتے ہوئے ہوئےعام انسانوں کو روحانیت اور سادگی کا درس اور بھوسی ٹکڑے کھانے کا بھاشن دیتے ملیں گے.
15
مادہ پرست مغرب سائنس, ٹیکنالوجی, میڈیسن اور ریسرچ پر انتھک محنت کرتا ہے جسکے ثمرات سے خود بھی فائدہ اٹھاتا ہے اور باقی دنیا کے بنی نوع انسان بھی.
وہ دنیا کی کونسی ایسی شے نہیں جس ہمارے جیسے بھوکے ننگے ممالک فائدہ نہ اٹھاتے ہوں.
16
روحانی پاکستانیوں نے بے عملی, سستی, کاہلی, محنت سے فرار اور مذہب کو آڑ بنا کر جاہل بنانے والی فیکٹریاں کھول رکھی ہیں. پاکستانیوں نے جسے روحانیت سمجھ رکھا ہے وہ فراڈ, دھوکہ دہی, ڈھونگ, چار سو بیسی اور منافقت کےسوا کچھ نہیں.
17/17
You can follow @saeedma08417161.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: