ایران میں آلِ مظفری کا زمانہ عروج!
(1314ء تا 1393ء)
“شاہِ فارس منصور مظفری“

(امیر تیمور برلاس”لیموں“منصور مظفری)

امیر تیمور برلاس کے دور میں فارس خوشحال اور پرامن ملک تھاشیراز اس کا دارالحکومت تھافوج مضبوط تھی خزانہ سونے چاندی سے بھرا ہوا تھا اور ملک کی سرحدیں محفوظ تھیں

1/10
امیر تیمور دنیا فتح کر رہا تھا لیکن وہ فارس پر حملہ کرنے سے ہچکچاتاتھا.امیرتیموربرلاس ایک بار خراسان جارہا تھا راستے میں اس کی طبیعت خراب ہو گئی حکیم نے اسے لیموں کا رس پینے کا مشورہ دیاخراسان میں اس وقت لیموں کا سیزن نہیں تھا حکیم نے اسے بتایا کہ شیراز میں آج کل لیموں ہوتے

2/10
ہیں آپ شاہ فارس سے لیموں منگوا لیں!
امیر تیمور نے قلم قرطاس اور سیاہی منگوائی اور فارس کے شاہ سلطان منصور مظفری کو خط لکھا!
میں آپ کا مہمان ہوں فارس کے قریب سے گزر رہا ہوں بیمار ہوں”طبیب“ کا خیال ہے کہ میں اگر آپ کے ملک کے لیموں کا رس پی لوں تو

3/10
صحت یاب ہو سکتا ہوں آپ مہربانی فرما کر ایک ٹوکری لیموں یا لیموں کے رس کی ایک بوتل بھجوا دیں. میں آپ کا احسان مند رہوں گا.
امیرتیمور کی درخواست انتہائی بے ضرر اور مناسب تھی لیکن فارس کے بادشاہ کی

4/10
”مت ماری گئی“

اس نے امیر تیمور کے خط اور درخواست کے جواب میں لکھا ”میں بادشاہ ہوں“ سبزی فروش نہیں اور اگر میں سبزی فروش بھی ہوتا تو بھی تمہیں لیموں نہ بھجواتا یہاں تک کہ تم سسک سسک کر مر جاتے یہ خط پڑھ کر امیر تیمور کے تن بدن میں آگ بھڑک اٹھی، امیر تیمور کی درخواست پر ایک

5/10
برادر مسلم بادشاہ منصور مظفری کا زہر بھرا جواب سن کر امیر تیمور کو بہت ہی رنج ہوا لیکن اب تیر کمان سےنکل چکاتھا امیر تیمور نےاس کےنتیجے میں اپنی فوجوں کا رخ موڑا اور خراسان سے شیراز کی طرف آیا خوفناک جنگ ہوئی اس جنگ میں سلطان منصور مظفری کے لاکھوں فوجی مارے گئےشیراز فتح ہوا

6/10
تو امیر تیمور نےپورے شہر کو میدان میں جمع کیا سلطان منصور مظفری اور اس کے گیارہ بیٹوں کو لوگوں کےسامنےکھڑا کیا لوگوں کو اپنا اور سلطان منصور کا خط پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد امیرتیمور برلاس نے سب سے پہلے سلطان منصورمظفری کے بیٹوں کے سر قلم کیے اس کے بعد سلطان منصور مظفری کو

7/10
قتل کیا اور آخر میں اس کی نسل کے تمام لوگوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ( آلِ مظفری ) مکمل طور پر ختم ہوگئی مؤرخین لکھتے ہیں کہ آلِ مظفری کو امیر تیمور نے قتل نہیں کیا تھا بلکہ یہ لوگ اپنے تکبر،ہٹ دھرمی، بےوقوفی اور اکڑ کے ہاتھوں مارے گئے!
اگر منصور مظفری امیر تیمور کو ایک

8/10
ٹوکری لیموں بھجوا دیتا تو امیرتیمور اس کا احسان مند رہتا دونوں کےدرمیان دوستی اور بھائی چارہ استوار ہوتا،لیکن سلطان منصور مظفری کےتکبر اور حماقت سےآل مظفری کا خاتمہ ہوگیا اور اور شیراز سلطنتِ تیموری کا حصہ بن گیا.

9/10/10/10 مکمل شد
مسلمان منگول فاتحین کو جب دوٹکے کے چھوٹے حاکم تاتاریوں کے طعنے دیتے ہیں تو انکی نسلیں ہی برباد ہوجاتی ہیں..
You can follow @ConquererHordes.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: