صدقہ کی ہزار صورتیں

ایک مرتبہ غریب صحابہ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں عرض کیا مال دار لوگ ہم سے بازی لے گئے وہ نماز پڑھتے ہیں ، ہم بھی پڑھتے ہیں وہ روزہ رکھتے ہیں ، ہم بھی رکھتے ہیں وہ صدقہ کرتے ہیں ، لیکن ہمارے پاس مال نہیں ہے کہ صدقہ کرسکیں اللہ کے رسول صلی
اللہ علیہ و سلم نے فرمایا اللہ نے تمھارے لیے صدقہ کی بہت سی صورتیں بتائی ہیں
ایک دوسری حدیث میں ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : ابن آدم کے ہر جوڑ / ہڈی / پور کے حساب سے روزانہ اس پر صدقہ کرنا لازم ہے صحابہ نے عرض کیا ہم اتنا صدقہ کیسے کرسکتے ہیں؟ اس پر
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے بہت سے اعمال کا تذکرہ کیا اور انہیں صدقہ قرار دیا
یہ حدیثیں بہت سی کتبِ حدیث میں مروی ہیں
چند حوالے ملاحظہ ہوں
بخاری 2707 ،2891 ،2989 مسلم 720 1009 1552 ابوداؤد 1285 1567 5243 ترمذى 1956 نسائی 2538 ابن ماجة 2418 احمد 21475 21482 وغیرہ
ان احادیث میں صدقہ کی جو صورتیں بیان کی گئی ہیں وہ درج ذیل ہیں :
1 اللہ کی پاکی بیان کرنا (سبحان اللہ کہنا) صدقہ ہے
2 اللہ کی کبریائی بیان کرنا صدقہ ہے
3 لا الہ الا اللہ کہنا صدقہ ہے
4 اللہ کی حمد بیان کرنا (الحمد للہ کہنا) صدقہ ہے
5 نماز پڑھنا صدقہ ہے
6 دو رکعت چاشت کی نماز پڑھنا صدقہ ہے
7 روزہ رکھنا صدقہ ہے
8 حج کرنا صدقہ ہے
9 جنازہ کے پیچھے چلنا صدقہ ہے
10 مریض کی عیادت کرنا صدقہ ہے
11 کسی کو راستہ بتا دینا صدقہ ہے
12 راستے سے کوئی تکلیف دہ چیز ہٹا دینا صدقہ ہے
13 راستے سے ہڈّی ، پتھر ، کانٹا ہٹا دینا صدقہ ہے
14 ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے
15 اچھی بات کی تلقین صدقہ ہے
16 کسی غلط کام سے روکنا صدقہ ہے
17 بیوی سے جنسی تعلق صدقہ ہے
18 تنگ دست مقروض کو مہلت دینا صدقہ ہے
19 کسی کم زور کی مدد کرنا صدقہ ہے
20 کوئی آدمی اونچا سنتا ہو زور سے بول کر اسے کوئی بات سنا دینا صدقہ ہے
21 کسی شخص کی بینائی کم زور ہو ، اس کی کوئی ضرورت پوری کردینا صدقہ ہے
22 کوئی شص نحیف ہو ، اپنی طاقت سے اس کا کوئی کام کردینا صدقہ ہے
23 کوئی شخص اپنی بات صحیح طریقے سے نہ رکھ سکتا ہو ، اپنی قوّتِ بیانی سے اس کی بات کہیں صحیح طریقے سے پیش کردینا صدقہ ہے
24 کسی کا لباس بوسیدہ ہوگیا ہو ، اسے لباس فراہم کردینا صدقہ ہے
25 کسی ننگے کو کپڑا پہنا دینا صدقہ ہے
26 کسی نابینا کو صحیح راستے پر پہنچادینا صدقہ ہے
27 اپنے بھائی سے مسکرا کر بات کرنا صدقہ ہے
28 اپنے برتن سے اپنے بھائی کے برتن میں پانی ڈال دینا صدقہ ہے
29 کوئی شخص بھٹک گیا ہو ، اسے صحیح راستہ بتادینا صدقہ ہے
30 لڑائی جھگڑا کرنے والے دو افراد کے درمیان انصاف سے فیصلہ کردینا صدقہ ہے
31 کسی شخص کو سواری پر بیٹھنے میں مدد کردینا صدقہ ہے
32 سواری پر بیٹھے ہوئے کسی شخص کا سامان اٹھاکر اسے دے دینا صدقہ ہے
33 اچھی بات صدقہ ہے
34 نماز کے لیے مسجد کی طرف اٹھنے والا ہر قدم صدقہ ہے
35 کسی کو راستہ نہ معلوم ہو اسے راستہ بتا دینا صدقہ ہے
36 کسی کے درخت / کھیتی سے کوئی شخص کچھ کھا لے ، یہ اس کا صدقہ ہے
37 کسی کے درخت / کھیتی سے کوئی شخص کچھ چُرا لے ، یہ اس کا صدقہ ہے
38 کسی کے درخت / کھیتی سے کوئی
جانور کچھ کھا لے یہ اس کا صدقہ ہے
39 کسی کے درخت/کھیتی سے کوئی پرندہ کچھ کھا لے یہ اس کا صدقہ ہے
40 کسی مسافر کی رہ نمائی کردینا صدقہ ہے
41 کسی کاری گر کو اس کے کاروبار میں مدد کرنا صدقہ ہے
42 کسی کو پانی پلادینا صدقہ ہے
43 کسی کام میں اپنے بھائی کی مدد کردینا صدقہ ہے
44 آدمی جو خود کھائے (حلال روزی) وہ صدقہ ہے
45 آدمی جو اپنے بچوں کو کھلائے ، وہ صدقہ ہے
46 آدمی جو اپنی بیوی کو کھلائے وہ صدقہ ہے
47 آدمی جو اپنے خادم کو کھلائے وہ صدقہ ہے
48 کوئی پریشان حال مدد کا طالب ہو ، اس کے ساتھ جاکر اس کی پریشانی دور کردینا صدقہ ہے
49 اپنی جان اور عزّت و آبرو کی حفاظت کرکے جدّوجہد کرنا صدقہ ہے
50 کسی کو اپنی ذات سے نقصان نہ پہنچانا صدقہ ہے

صدقہ کی ان تمام صورتوں کا تذکرہ احادیث میں آیا ہے ان پر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ان میں سے صرف چند ہی حقوق اللہ سے متعلق ہیں ، زیادہ تر کا تعلق بندوں کے
حقوق سے ہے اور ان میں بھی اہل خانہ ، رشتے دار ، متعلقین ، عام مسلمان ، غیر مسلم ، حتی کہ حیوانات بھی شامل ہیں گویا انسانوں کے کسی کام آنا اور ان کا معمولی سے معمولی کام کردینا اجر و ثواب کا باعث ہے ، جسے 'صدقہ' سے تعبیر کیا گیا
ان احادیث کی رو سے کورونا کی وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں جو افراتفری برپا ہے ، اس میں کسی بھی حیثیت سے کسی انسان کی مدد کردینا صدقہ ہے
You can follow @HassaanAli86.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: