قرضوں پر انکوائری کمشن کی رپورٹ 9ماہ میں تیار، اربوں کی کرپشن کا انکشاف

قرضوں پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ تیار ہوگئی ہےجو آئندہ ہفتے وزیراعظم آفس میں جمع کروائی جائے گی۔ جبکہ رپورٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے

ذرائع کے مطابق قرضوں پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ 9 ماہ
1/7
میں تیار ہوئی، 2 درجن اداروں سے وابستہ 300 افراد نے 2008 سے 2018 کے درمیان لیے گئے اربوں روپے کے غیرملکی قرضوں کا غلط استعمال کیا

رپورٹ میں کئی ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس، اختیارات کے ناجائزاستعمال، بڑے پیمانے پر خرد برد اور چوری کی نشاندہی بھی کی گئی ہے

انکوائری کمشن کو
2/7
انکوائری ایکٹ کے تحت حکومت کے حاصل کردہ 420 غیر ملکی قرضوں کا مکمل ریکارڈ حاصل ہوگیا ہے، کمشن نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ادوار حکومت میں قرضوں کی مد میں پیسہ کس طرح مشکوک انداز میں سرکاری افسران، پرائیویٹ کنٹریکٹرز، سیاست دانوں اور وزرا کے
3/7
نجی اکائونٹس میں منتقل ہوا

انکوائری کمشن نے 23 اداروں سے وابستہ 200 اہم شخصیات کی نشاندہی کی ہےجنہوں نے 220 نجی اکاؤنٹس کے ذریعے 150 منصوبوں سے 450 ارب روپے کی خطیر منتقلیاں کیں

کمشن نے سرکاری قرضوں اور واجبات میں اضافوں کا بھی جائزہ لیا، جو 2008 میں 6690 ارب روپے سے بڑھ کر
4/7
ستمبر 2018 تک 30846 ارب روپے ہو گئے

کمشن نے 2008 سے 2018 تک 1020 منصوبوں کی تفصیلات حاصل کیں، کمشن کی جانب سے منگلاڈیم کی سطح بلند کرنے کے علاوہ رحیم یار خان، چشتیاں، وہاڑی، گجرات، شالیمار ، کے وی ٹی لائن، دیامر بھاشا ڈیم، گومل زام ڈیم، پٹ فیدر کنال کی توسیع، شادی کور ڈیم کی
5/7
تعمیر اور ضلع گوادر کے ساٹھ ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کی ہے

انکوائری کمشن نے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے 25، لواری ٹنل سمیت مواصلات کے 85 منصوبوں کی تفصیلات حاصل کی ہیں، پورٹس اینڈ شپنگ اور ریلوے کے 56، ایچ ای سی کے 285 ، صحت سے متعلق 78 ، آئی ٹی کے 203 اور دیگر محکموں
6/7
اور وزارتوں کے منصوبے شامل ہیں

بی آر ٹی پشاور پروجیکٹ کی لاگت 30 ارب روپے سے بڑھ کر 75 ارب روپے اور نیلم، جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی لاگت 84 ارب روپے سے بڑھ کر 500 ارب روپے ہوگئی

بشکریہ روزنامہ نوائے وقت

سارے پھڑے جان گے، سارے پھڑے جان گے 😂

WellDone @ImranKhanPTI 👏
7/7
You can follow @_NadeemZaidi.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: