ٹیرو کارڈ ہیں کیا؟ یہ طوطا فال کی طرح کوئی مستقبل کا حال بتانے کا ٹوٹکا ہرگز نہیں۔ ہاں کچھ لوگ اسے مستقبل کی پیش گوئی کے لئے بھی استعمال کرتے ہوں گے مگر مجھے ایسا لگتا ہے کہ ٹیرو آپ کے لاشعور کے مخفی خیالات اور آپ کی اصلی زندگی کی مشکلات کو بس آپ کے سامنے میز پر پھیلا کر
سامنے لے آتا ہے۔ ٹیرو کے ذریعے آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ جس راستے پر آپ چل رہے ہیں وہ کہاں جا پہنچے گا مگر راستہ بدل لینا کسی بھی فیصلے کی طرح آپ کے اختیار میں ہے۔ ٹیرو صرف ممکنہ نتیجے، راستے کی مشکلات اور آپ کی صلاحیت کو پہچاننے میں آپ کی رہنمائی کرتا ہے۔
ٹیرو کے کارڈز بالکل تاش کے پتوں سے ملتے جلتے ہیں اور اسی طرح کی ایک گٹھی کی صورت میں ہوتے ہیں مگر ان کارڈز پر بنی ہوئی اشکال اور تصاویر عام تاش سے قدرے مختلف ہوتی ہیں۔ ٹیرو کی تاریخ بہت قدیم ہے، اس کی کڑیاں پندرہویں صدی میں اٹلی میں کھیلے جانے والے ایک کھیل سے جا ملتی ہیں،
اس کے علاوہ مملوک سلطنت کے بادشاہ ایک کارڈز کا کھیل کھیلتے تھئ، ٹیرو کا تعلق اس سے بھی ہے۔ پرانے زمانے میں تو بادشاہ ٹیرو استعمال کرنے پر عام لوگوں کی گردنیں تک کٹوا دیتے تھے مگر اب ٹیرو کا رواج بہت سے ملکوں میں پھیل چکا ہے۔
ٹیرو کارڈز بہت سے علاقوں کا قدیم روحانی علم اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں جس میں یہودیوں کا قبالہ کا علم، مصریوں کی تصویری زبان، بہت سے اسلامی نمونے اور بہت سے مسیحی استعارے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا تعلق علم الاعداد اور علم نجوم سے بھی ہے
مگر یہ ان سب علوم سے ہٹ کر اپنی جگہ ایک مکمل علم کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ کام کیسے کرتا ہے شاید اسکا تعلق مابعد الطبیعات کی کسی تحقیق میں ثابت ہو مگر یہ کام کرتا ہے۔ بہت سے لوگ ٹیرو کو پیش گوئی کے لئے استعمال کرتے ہیں اور بہت سے کاونسلنگ کی طرح رہنمائی کے لئے۔ میرا تعلق دوسرے گروہ
سے ہے۔ یرو کارڈز کے 78 کارڈز میں 22 میجر آرکانا کے کارڈ ہیں اور 56 مائینر آرکانا کے کارڈ شامل ہیں۔ میجر آرکانا کے کارڈ ان چیزوں کو سامنے لاتے ہیں جو آپ کی زندگی پر دیرپا اثر رکھتی ہیں جبکہ مائینر آرکانا کے کارڈ وقتی اثر رکھنے والی چیزوں کو سامنے لاتے ہیں
۔ اس میں تاش کے پتوں کی طرح بادشاہ ملکہ بھی ہیں اور یکہ اور دکی بھی مگر ان کی شکلیں اور مطلب فرق ہیں۔ٹیرو کارڈز پڑھنے کے لئے ان کے معنی اور مطلب کا علم ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے اندر خود کی روحانیت سے کسی حد تک تعلق بھی ضروری ہے۔
کاغذ پر بنی ہوئی چند تصاویر کے ذریعے آپ کس حد تک حالات کی درست منظر کشی کر سکتے ہیں یہ ایک حیرت انگیز عمل ہے۔ یہ نہ تو ایک مکمل روحانی چیز ہے نہ دست شناسی کی طرح ایک مکمل فن، یہ ان دونوں کے کچھ بیچ کا سا عمل ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ ٹیرو سے پوچھا کیا جاے، ٹیرو سے آپ لائحہ عمل پوچھ سکتے ہیں جو آپ کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتا ہے، کسی انسان سے مطابقت یا رشتہ کیسا ہو گا یہ پوچھا جا سکتا ہے، ذہن کی وہ گنجلیں جو سلجھ نہ رہی ہوں ٹیرو اسے قدم با قدم سلجھانے میں رہنمائی کر سکتا ہے۔
بس ایک گائڈنس کاونسلر سمجھ لیں اسے۔ اس سے ایک قدم آگے ٹیرو کا جادو سے بھی بہت قریبی رشتہ ہے اور روحانیت جاننے والے اسے روحانی عوامل کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں مگر میں نے اس قدم سے پہلے کی ایک حد رکھی ہوئی ہے۔ میں لوگوں کی مدد کرتی ہوں اور مشورہ دیتی ہوں اور بس :)
You can follow @maryam_nasim.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: