The Iliad vs. The Mahabharata:
الیاڈ (Iliad) ایک قدیم یونانی رزمیہ نظم ہے جو 6 سے 8, BC کے درمیان لکھی گئی تھی. اسی طرح مہابھارت بھی ایک قدیم مہاکوی ہے ، جو 6, BC کے قریب لکھی گئی. اس حقیقت کے باوجود کہ ان دونوں کو الگ الگ ممالک میں لکھا گیا تھا,
1/21
ان میں اختلافات کے ساتھ ساتھ بہت سی مماثلتیں بھی موجود ہیں۔
مہابھارت اور الیاڈ دونوں جنگوں کے بارے میں ہیں, جو بنیادی طور پر بادشاہوں یا شہزادوں اور ان کی غیر ذمہ داریوں کی وجہ سے شروع ہوئی تھیں۔ الیاڈ کی رزمیہ نظم میں ، ٹروجن جنگ اس لئے شروع ہوئی تھی
2/21
کہ ٹرائے کا شہزادہ پیرس جو الیگزینڈر بھی کہلاتا تھا نے کنگ مینیلاس جو سپارٹا کا بادشاہ تھا کی بیوی ہیلن کو بھگا کر لے گیا تھا. مینیلاس نے اپنے بھائی اگامیمن جو میسینیا کا بادشاہ تھا اس سے مدد مانگی. اگامیمن کے دل میں ٹرائے پر حملہ کرنے کی لالچ پہلے ہی سے موجود تھی۔
3/21
مہابھارت میں جنگ کی شروعات دھریودھنا یعنی کروا کے پانڈوں سے حسد کی وجہ سے ہوئی تھی. دھریودھنا نے دھوکہ دہی کے زریعے جوئے میں پانڈوؤں کا سب کچھ ہتھیا لیا تھا, حتی کہ پانڈوؤں کے سب سے بڑے بھائی یودِھشترا کی بیوی بھی. جب کوروا نے یودھشترا کی بیوی دروپدی کے ساتھ بدتمیزی کی
4/21
تو نتیجہ جنگ کی صورت میں نکلا.
یہ دونوں کہانیاں مذہبی پہلوؤں کی بھی حامل ہیں اور ان میں الہامات کی بہت اہمیت ہے.الیاڈ میں پیرس کے بارے میں پیشگوئی تھی کہ اس نے ٹرائے کی تباہی کا سبب بننا ہے. مہابھارت میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ دھریودھنا پوری کائنات کی تباہی کا سبب ہو گا۔
5/21
جن وقتوں میں یہ دو کہانیاں لکھی گئیں, اس وقت کے لوگوں نے واقعی مستقبل کی پیش گوئی کرنے والوں کی صلاحیت پر یقین کیا۔ جیسا کہ اوپر زکر کیا گیا ہے ، مہابھارت اور الیاڈ دونوں مذہبی عناصر کی مالک ہیں۔جن کی مزہبی سورس Hesiod کی Theogony اور ویدا وسائیا کی بھگوت گیتا ہیں.
6/21
دونوں کہانیوں کے کرداروں کے لئے مذہب بہت اہم تھا اور یہ لوگ متعدد خداؤں کی پوجا کرتے ہیں۔ جنگوں سے پہلے رادھیا جو کنتی کا بیٹا تھا سورج سے دعا کرتا ہے. جبکہ برائسیس سورج دیوتا اپولو سے دعا مانگتی ی ہے۔مزید یہ کہ دونوں میں خدا کبھی کبھار انسانوں کے ساتھ بات چیت بھی کرتا ہے.
7/21
مثال کے طور پر ، الیاڈ میں ، اکیلس ایک دیوی اور ایک فانی (Mortal) بادشاہ کا بیٹا ہے۔ جب وہ اگیمیمنون کو مارنا چاہتا ہے تو ، اسے جنگ کی دیوی ایتھنا نے براہ راست روک دیا تھا. مہابھارت میں رادھیہ کنتی اور سورج دیوتاکا بیٹا ہے۔
8/21
خود شری کرشنا کائنات کا مالک ہے, اچھوں کی حفاظت اور شرپسندوں کو ختم کرنے کے لئے انسانی شکل میں پیدا ہوا تھا۔
دونوں داستانوں میں اس بات پر یقین کیا جاتا ہے کہ بہت سے خدا موجود ہیں اور یہ کہ خداؤں کو بنی نوع انسان کا اتنا خیال ہے کہ وہ انسانی معاملات کے لئے فکرمند رہتے تھے.
9/21
دونوں کہانیوں میں خدا کچھ انسانوں کے حق میں ہے اور ان کی حفاظت کرتا ہے لہذا خداؤں کی عبادت کرنا اور انہیں خوش کرنے کی کوشش کرنا اہم ہے. در حقیقت عبادات قدیم یونانیوں اور ہندوستانیوں کی زندگی کا ایک لازمی حصہ تھا۔ ان حقائق کو مہابھارت اور الیاڈ دونوں میں پیش کیا گیا ہے۔
10/21
مہابھارت اور الیاڈ دونوں ہی میں انسان بادشاہ کی ملکیت ہیں اور ریاست میں ہر شے بادشاہ ہی کی ہے۔ مہابھارتا میں یودھشترا جو پانڈوؤں کا سب سے بڑا بھائی تھا ہر شے بشمول انسانوں کا بھی مالک تھا اسی وجہ سے وہ جوئے میں اپنی بیوی کو جنس کے طور پر ہار دیتا ہے.
11/21
الیاڈ میں اگیمیمن متکبرانہ طور طریقوں پر یقین رکھتا ہے کہ ہر ایک شے اس کی ہے اور اسکے ہر حکم کی تعمیل ہونی چاہئے۔ اسی وجہ سے وہ اکیلس کے ساتھ ان کے غیر مہذبانہ سلوک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مزید یہ کہ دونوں کہانیوں میں خواتین کو انعامات کے طور پر پیش کیا جاتا ہے
12/21
جس میں مرد اپنی مرضی کے مطابق کچھ بھی کرسکتے ہیں, جب دھریودھنا نے جوئے میں دروپدی کو جیتا تھا ، تو وہ خوشی سے کہتا ہے ، یہ میری زندگی کا خوشگوار دن ہے ، دروپادی ہماری غلام ہے۔
الیاڈ میں قید عورتوں کو فوجیوں کو ان کی بہادر اور ہنرمند لڑائی کے لئے انعام کے طور پر دیا جاتا ہے۔
13/21
مثال کے طور پر بریسیس ، جو ایک ٹروجن تھی کو ایجیین فوج میں اچھے تعاون کی وجہ سے ٹروجن جنگ کے دوران اکیلس کو دیا گیا تھا۔
مہابھارت اور الیاڈ کے مابین ایک اور مماثلت وہ اعلی اعزاز ہے جس میں ہنر مند جنگجو رکھے جاتے ہیں۔دونوں کہانیوں میں عظیم جنگجوؤں کا بہت احترام کیا جاتا ہے
14/21
جیسا کہ مہابھارتا میں پانڈو اور دھریودھنا سبھی ہنر مند جنگجو ہیں اور الیاڈ میں ہیکٹر ، اگامیمن اور مینیلاوس وغیرہ۔
قدیم یونانی اور ہندوستانی ثقافتوں میں ، لڑائی لڑنے کا طریقہ سیکھنے پر بہت زیادہ زور دیا گیا تھا۔ اس سے متعلق وہ "عظمت" ہے جس سے جنگ وابستہ ہے۔
15/21
مہابھارت کی بھیسمہ جنگ سے پہلے اپنی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ اعزاز کی بات نہیں ہے کہ کوئی جنگجو بستر پر بیماری کے بعد مرے۔ ایک جنگجو کو صرف میدان جنگ میں ہی مرنا چاہئے۔ مہابھارتا میں ، لڑتے ہوئے مرنے کو شان دار موت قرار دیا گیا ہے۔
16/21
ایسا ہی معاملہ الیاد میں بھی ہے ، جہاں پیرس جنگ میں نہیں لڑنا چاہتا اور ہیلن کو شرم آتی ہے۔ جنگ میں نہ لڑنا مردوں میں کمزوری اور بزدلی کی علامت سمجھا جاتا تھا ، اکیلس کی بھی یہ رائے تھی کہ جنگ میں مرنا ہی موت کا واحد قابل احترام طریقہ ہے.
17/21
مہابھارت اور الیاڈ کے مابین ایک دلچسپ مماثلت یہ ہے کہ دریودھنا اور رادھیہ کے مابین دوستی, الیاڈ کے اکیلس اور پیٹروکلوس جیسی تھی۔ something fishy.
ان دونوں کہانیوں کے درمیان ایک اور دلچسپ مماثلت یہ ہے کہ ان میں "خوبصورت خواتین" پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔
18/21
ادب کے دونوں شاہکار ان خواتین کی وضاحت کے لئے واضح منظر کشی کا استعمال کرتے ہیں ، اور خواتین کو ہمیشہ "پوری ریاست میں سب سے خوبصورت" کہا جاتا ہے. الیاڈ کی ہیلن کو دنیا کی سب سے خوبصورت عورت سمجھا جاتا ہے ، جس کی وجہ سے ٹروجن کی جنگ لڑی گئی ہے۔
19/21
مہابھارت میں ہڈمبی،درپادی،سبھادرا ،اور پانڈاوا بھائیوں کی بیویاں سبھی کو "خوبصورت ترین" قرار دیا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ قدیم یونانی اور ہندوستانی دونوں ثقافتوں میں خواتین کی خوبصورتی پر زیادہ زور دیا گیا تھا اور خواتین کی خوبصورتی کو بیان کرنے کے لئے ہی لکھی گئیں تھیں۔
20/21
اگرچہ الیاڈ اور مہابھارت کو مختلف ثقافتوں میں لکھا اور مرتب کیا گیا تھا ، لیکن ان میں بہت سی مماثلتیں ہیں جیسے ان کے پاس موجود اقدار. جنگ کو قابل فخر اور شان دار سمجھا جاتا تھا، عورتیں کی حیثیت جنس یا شے کی طرح ہوتی تھیں، طاقت ور خداؤں نے انسان کے ساتھ براہ راست کلام کیا.
21/21
You can follow @saeedma08417161.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: