میں کل سخت حیران ہوا کہ اس دور وبا میں جب پوری قوم نے اپنے کاروبار سکول دفتر بند کر دئے ہیں نقصان برداشت کر رہے ہیں تو سنی تحریک اور لبیک والے آے کہ ہمارے گاوں میں دو قادیانی گھر ہیں وہ اپنے گھر میں عبادت کا اہتمام کر رہے ہیں جو کہ وہ صرف بیت الذکر کے علاوہ کہیں عبادت نہیں کر
سکتے جو کہ میرے لئے بھی کچھ نئی اور حیرت ناک چیز تھی کہ کوئی انسان چاہے وہ کوئی بھی فرقہ مذہب سے تعلق رکھتا ہو کیسے اپنے گھر میں اپنے عقائد کے مطابق عبادت نہیں کر سکتا
خیر ان کو بلایا پہلے تو وہ دو بندے آے جنھوں نے کمرے میں داخل ہوتے اسلام علیلم کہا مولویوں سمیت ہم سب نے کوئی
جواب نہ دیا کیوں کہ مجھے پہلے ایک دفعہ اندازہ تھا جب چند مولویوں کی موجودگی میں قادیانی بھائی کو سلام کا جواب دیا تھا تو وہ بہت جز بز ہوے تھے کہ کافر کو وعلیکم اسلام نہیں کہہ سکتے
خیر ان لوگوں نے بتایا کہ نہ تو وہ تبلیغ کر رہے تھے بس چند لوگ اکٹھے ہو کر نماز پڑھی اور کرونا کے
خاتمے کے لئےپروردگار سے دعا کی کہ پاکستان کو اس سے نجات ملے
خیر آخر میں ان کو لکھ کر دینا پڑا کہ وہ آئندہ ایسا کچھ نہیں کریں گے ان کی جان خلاصی ہوئی
میں سوچ رہا تھا کہ اس وبا میں بھی ہم بطور پاکستانی اکٹھے نہیں ہو سکتے تو کھی بھی نہیں ہوں گے
#COVID19Pakistan #PunjabPolice
You can follow @zakir_Khurram.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: