اگر آپ کامیاب عشق کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک غیر عاشق اور عاقل قسم کا شخص ہونا چاہیے اور اس کے ساتھ ہی ایک بہت گھٹیا اور عیار شخص بھی، آپ سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے "عشق" کے ساتھ "کرنا" کا لفظ کیوں استعمال کیا ہے۔ عشق تو ہو جاتا ہے، کیا نہیں جاتا۔
بھائیو یہ ایک بحث طلب بات ہے۔میرا یہ خیال ہےکہ عشق ہوتانہیں کیاجاتا ہےاورچونکہ میں ایک شاعرہوں اور عشق کےموضوع پرسب سےبڑی سند شاعرہوتےہیں اس لیےآپکومیری بات مانناپڑےگی،اگرعشق کےموضوع پر مجھےیعنی ایک شاعرکوسندنہیں مانا جائےگا
توکیاکسی آئی جی،ڈپٹی کمشنراوران سےاوپرجاکر۔۔۔
کسی کمانڈرانچیف'وزیراعظم یاکسی صدر مملکت کےقول کوسندماناجائےگا۔
یہ لوگ تویکسرنابجاطورپروہ خوش نصیب ترین اورعام قسم کےلوگ ہوتےہیں جونہ عشق کرتےہیں اور جنہیں نہ عشق ہوتاہے۔ہر
بدذوق،بےشعور،بدباطن اوردنیادار
حسینہ انہی لوگوں کوپٹانےکی فکرمیں رہتی ہے۔
میں نےحسیں عورتوں کوعام طور پر بےضمیر اور لالچی پایا ہے،کم از کم مجھےتو کسی با ضمیر اور بے غرض حسینہ سےملنےکاآج تک موقع نہیں ملا۔میں نے کوِئی اور کارنامہ انجام دیا ہو یا نہ دیا ہو مگر ایک کارنامہ ضرور انجام دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ میں نے ان حسین لڑکیوں کو بری طرح ذلیل کیا ہے،
اس لیے کہ مجھے ان سے میر تقی میر اور اپنے معصوم تریں بھائی حضرت عبدالعزیز خالد کا انتقام لینا تھا۔ مجھے امید ہے کہ میرا "خدا غیور" مجھَے اس کا اجر دے گا۔۔
جون ایلیا کی کتاب فرنود کے باب "رائگاں"سے اقتباس۔۔
You can follow @zahida_rahim.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: