تھریڈ 
“وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکادیا”
حساب پتہ نہئ چکایا گیا یا نہئ مگر جو لکھنے جا رہا ہوں اس کا تعلق میرے ساتھ نہی ہے۔ جن کے ساتھ تعلق ہے انہوں نے پوری کوشش حساب کو چکانے کی۔ یہ وقت فیصلہ کرے گا ان کئ کوشش کتنی کو کامیاب تھی۔

بہرحال آج کی تھریڈ جن کے بارے میں لکھ رہا ہوں ان کے ساتھ بہت احترام کا تعلق ہے۔ الحمد اللّہ جب سے ٹوئیٹر پے آیا ہوں جب بھی ان کے ساتھ گپ شپ ہوئی کمال ہی ہوئی۔ ان کی حس مزاح شائد میرے سے بھی زیادہ ہے۔ میری کسی بھی پوسٹ پر اگر غلطی سے انہوں نے کمینٹ کر دیا تو وہ سب سے الگ ہی ہوگا۔
جس کا بدلہ چکانے میں دیر نہی کرتا۔
میرے حلقہ احباب میں چند خواتین ہیں جن سے کافی اچھی گپ شپ ہے اور ان سے سیاست سے ہٹ کر بھی کافی چھیڑ چھاڑ ہوتی ہے۔ کبھی انہوں نے میری پوسٹ کا تختہ کر دیا کبھی مجھے چانس مل گیا۔
میرے حلقہ احباب میں چند خواتین ہیں جن سے کافی اچھی گپ شپ ہے اور ان سے سیاست سے ہٹ کر بھی کافی چھیڑ چھاڑ ہوتی ہے۔ کبھی انہوں نے میری پوسٹ کا تختہ کر دیا کبھی مجھے چانس مل گیا۔
اس تمام صورتحال میں ان خواتین نے کبھی بھی بُرا نہی مانا بلکہ دھڑن تختہ کرنے میں بھرپور ساتھ دیا۔ چاہے وہ میری پوسٹ کا ہو یا ان کی کسی پوسٹ کا۔ ماشاء اللّہ سب کے ساتھ عزت و احترام کا تعلق ہے۔
انہی خواتین میں سے ایک ہیں مُحترمہ “رابعہ آفتاب صاحبہ” جن کو ابتدا میں ہی فالو کیا تھا اور فالو بیک کب آیا کوئی پتہ نہئ۔ ان سے پہلی گفتگو ان کی پن پوائنٹ ٹوئیٹ پے ہوئی تھی جہاں مزہب ذ کی بجاۓ ز سے لکھا ہوا ہے آج تک۔
رابعہ صاحبہ ماشاء اللّہ شاندار پرسنالٹی کی مالک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مکمل گھریلو خاتون ہیں اور جہاں ان کو دنیا گھومنے کا شوق ہے وہیں یہ اپنے گھر اور فیملئ کو بھی ساتھ ساتھ لے کر چلتی ہیں۔ ان سے ملاقات کا بڑا شوق تھا وہ ایسے پورے ہوگا سوچا نہ تھا۔
یہ تھریڈ ان کے گھر میں بیٹھ کر ہی لکھی جا رہی ہے کیونکہ آج ان کی چھوٹی بیٹی کی سالگرہ ہے اور میں واحد مہمان ہوں ان کے گھر۔ وہ بھی ایسے کے گوجرانوالہ میں ایک ضروری کام تھا کینٹ سائیڈ پے تو یہ بھی وہیں رہتی ہیں۔
تو کام سے فری ہونے کے بعد ان کو مسیج کیا کے اگر آپ فری ہیں تو ایک کپ کافی آپ کے ساتھ پینے کی خواہش ہے۔
یہ بزی تو تھیں کیونکہ چھوٹی بیٹی کی فرمائش پے کیک بنا رہی تھیں مگر آنے کی اجازت دے دی کیونکہ ان کو پتہ ہے دور سے آیا ہوں اور مہمان کو انکار نہئ کیا جاسکتا۔
یہ بزی تو تھیں کیونکہ چھوٹی بیٹی کی فرمائش پے کیک بنا رہی تھیں مگر آنے کی اجازت دے دی کیونکہ ان کو پتہ ہے دور سے آیا ہوں اور مہمان کو انکار نہئ کیا جاسکتا۔
گوجرانوالہ کینٹ میں ان کا گھر بہت خوبصورت ہے اکثر آپ تصویریں دیکھتے ہی رہتے ہیں ابھی کل ہی انہوں نے خوبصورت موسم کی دو چار پکچرز لگائیں تھیں چھت اور لان سمیت شائد آپ کی نظروں سے گُذری ہوں۔
بہرحال ان کے گھر پھول اور تحفہ لے کر پہنچ گیا۔ ان کو پھول بہت پسند ہیں۔ تحفہ نہی بتاؤں گا وہ آپ ان سے خود پوچھ لیں باکس میں کیا تھا۔ ان کے گھر پہنچ کے ہارن دیا تو یہ شائد گیٹ کے پاس ہی تھیں کوئی ڈیلیوری بواۓ بھی موجود تھا شائد انہوں نے کچھ منگوایا تھا۔
بہرحال گھر میں داخل ہو گیا اور ان کی معیت میں ڈرائنگ روم میں آگے۔
یہاں ان کی تینوں بیٹیاں آئی پیڈ پے گیمز کھیل رہی تھیں ان سے ملاقات ہوئی۔ تبھی پتہ لگا آج ان کی چھوٹی بیٹی کی سالگرہ ہے۔ خیر میں بچوں کے ساتھ گپ شپ میں مصروف ہو گیا یہ اندر چلی گئیں۔
یہاں ان کی تینوں بیٹیاں آئی پیڈ پے گیمز کھیل رہی تھیں ان سے ملاقات ہوئی۔ تبھی پتہ لگا آج ان کی چھوٹی بیٹی کی سالگرہ ہے۔ خیر میں بچوں کے ساتھ گپ شپ میں مصروف ہو گیا یہ اندر چلی گئیں۔
تھوڑی دیر میں یہ میری فیورٹ بلیک کافی اور سینڈوچز کے ساتھ آگئیں اور بتانے لگئیں یہ آج بیٹی کا فیورٹ کیک اور ڈنر بنانے میں مصروف ہیں لہذا سب چیزیں تیاری کے مراحل میں سینڈوچز سے ہی گُذارا کرو ابھی۔ ان کا شکریہ ادا کیا یہی کافئ ہے۔ میں شائد غلط موقع پے آگیا ہوں۔
میرا خیال ہے کافی پی کے چلنا چائیے گپ شپ پھر موقع ملا تو ضرور ہوگی۔
یہ کہنے لگیں نہی کوئی ایسا ایشو نہی ہے گپ شپ بھی ہو جاۓ گی اور سنا ہے تمھیں کچن کا کام کرنے کا بہت شوق ہے لہذا کافی پیو اور کچن میں ہاتھ بٹاو ساتھ ساتھ گپ شپ ہوتئ رہے گی۔
یہ کہنے لگیں نہی کوئی ایسا ایشو نہی ہے گپ شپ بھی ہو جاۓ گی اور سنا ہے تمھیں کچن کا کام کرنے کا بہت شوق ہے لہذا کافی پیو اور کچن میں ہاتھ بٹاو ساتھ ساتھ گپ شپ ہوتئ رہے گی۔
تو اب کافی ختم اور کچن کمپنی شروع ہوگی۔ ان کو کُکنگ کا بہت شوق ہے اور یہاں تو کافی کچھ تیار ہو رہا ہے سپیشلی بچوں کے لیے اب چونکہ میں بھی اچانک آگیا ہوں تو دو ڈشیں میرے نام کی بھی بننا شروع ہو گئیں جس میں آدھا کام انہوں نے میرے سے کروایا ہے۔
جس میں گوشت دھونا اور پیاز کاٹ کر مصالہ بھوننا سر فہرست ہے۔
ان سے گپ شپ بھی ہو رہی تھی یہ ٹوئیٹر پے کیسے آئیں اور سیاست سے ان لگاؤ کیسے ہوا۔ ان کی ٹوئیٹس میں اتنی تلخی کیوں ہوتی ہے۔ اگر غور کیا جاۓ تو یہ بہت کڑوا لکھتی ہیں اور سچ ہمیشہ کڑوا ہی ہوتا ہے۔
ان سے گپ شپ بھی ہو رہی تھی یہ ٹوئیٹر پے کیسے آئیں اور سیاست سے ان لگاؤ کیسے ہوا۔ ان کی ٹوئیٹس میں اتنی تلخی کیوں ہوتی ہے۔ اگر غور کیا جاۓ تو یہ بہت کڑوا لکھتی ہیں اور سچ ہمیشہ کڑوا ہی ہوتا ہے۔
تھریڈ شروع کرنے سے پہلے جو کیپشن لکھا تھا وہ اسی کے تناظر میں تھا۔ پاکستان مسلم لیگ نون سے ان کا جذباتی لگاؤ ہے۔ میاں صاحب سے ان کو بے لوث مُحبت ہے اور ان کے خلاف کوئی بات نہی سنتیں۔
خیر انہوں نے بتایا تین سال شائد ہونے کو آۓ ہیں انہیں یہاں سفر شروع کیے ہوۓ اور ان تین سالوں میں انہوں نے جو بھی لکھا وہ پورے ہوش و حواس کے ساتھ لکھا۔ سیاست کے ساتھ ساتھ یہ اپنے سفر نامے بھی اکثر شئیر کرتی رہتی ہیں۔ اور بلاگ لکھنا بھی ان کی عادات میں شامل ہے۔
سیاست کے سفر میں ان کو ہر قسم کے رویوں کا سامنا کرنا پڑا اور اکثر اوقات تو ایسا بھی ہوا ان کی اپنی جماعت کے لوگوں نے ان کو گالیوں سے بھی نوازا۔ اور سب سے حیران کن بات یہ ہے مُحترمہ مریم نواز صاحبہ جن لوگوں کو فالو کرتی ہیں ان میں سے اکثر سو دو سو فالورز والے اکاؤنٹ ہیں
اور انہی اکاؤنٹ ہولڈرز سے ان کی کافئ دفعہ خاطر مدارت بھی ہوئی ہے۔ لوگ دو دو چار چار پروفائل بنا لیتے ہیں اور پھر مریم صاحبہ سے فالو بیک مانگنا شروع کر دیتے ہیں۔ مُحترمہ شائد اخلاقیات کی ماری ہوئی ہیں وہ فالو بیک دے دیتی ہیں مگر انہیں بھی دیکھناچائیے فیک پروفائلز کی بھرمار ہے۔
اور آپ جن اکاؤنٹس کو فالو کر رہی ہیں وہ ہی اکاؤنٹس آپ ہی کی پارٹی کی خواتین کو گالیاں نکالنے میں مصروف ہیں ۔ بہرحال رابعہ صاحبہ خود بھی اس بات پے بہت حیران ہوتی ہیں اکثر اوقات۔ اس کا کوئی سدباب ہونا چائیے۔
ان کی سیاست پے بہت گہری نظر رہتی ہے۔ چند ایک ٹوئئٹس کریں گی مگر وہ پورا نچوڑ ہوگا۔ کافی میچور رویہ ہے ان کا سیاست کو لے کر۔ میرا تو خیال ہے وومن ونگ کا ان کو صدر بنانا چائیے اور آنے والے وقت میں اسمبلی میں ضرور بجھوانا چائیے۔ ایسی مضبوط آواز کی نوجوان خواتین کو بہت ضرورت ہے۔
باقی یہ پارٹئ کا فیصلہ ہے وہ ان کے ساتھ کیا سلوک کرتی ہے۔
اب ہماری کُکنگ بھی جاری تھی اور گپ شپ بھی اب بندا پوچھے میں آپ کا مہمان ہوں آپ میرے سے گوشت پکوائی جا رہی ہیں مگر میرا اپنا بھی انٹرسٹ تھا ان سے گپ شپ کا لہذا بھائی چُپ کر کے کام کرو اور گپ شپ جاری رکھو۔

انہیں سیر و تفریح کا بہت کریز ہے اس لاک ڈاؤن میں بھی یہ پلان بنائی جا رہی ہیں اور گھر میں بور ہوئی جا رہی ہیں۔ شمالی علاقہ جات انہوں کافی گھوم رکھا ہے۔ لندن ان کا دوسرا گھر ہے۔ جو مرضی ہو جاۓ سال میں ایک دفعہ لندن جانا ضروری ہے۔ باقی تو چلتا رہتا ہے۔
سیاست میں کسی بھی خاتون کا سوشل میڈیا پے سفر کافی دفعہ بہت بھیانک ہوتا ہے کیونکہ ٹرولنگ کو برداشت کرنا ہر کسی کے بس میں نہی ہوتا۔ کافی دفعہ مثبت رویوں کے ساتھ ساتھ منفی رویوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور اگر غلطی سے آپ کے پاس ہزاروں فالورز ہیں تو سمجھیں
آپ نے کوئی بھی ایسی ویسی پوسٹ کر دی جو مخالف پارٹی کو نہی پسند تو بس پھر آپ موبائل سائیڈ پے رکھ دیں اور چار گھنٹے بعد جب سکون وہ جاۓ تو دیکھیں آپ کے ساتھ کیا سلوک ہوا ہے ۔
ان کا ہی حوصلہ ہے سب کچھ برداشت کر جاتی ہیں بلکہ اس کے بعد ایسی پوسٹ کریں گی جو پھر آگ لگا دی گی۔ شائد انہیں مخالف پارٹی کو ساڑنے کا بہت مزا آتا ہے۔
ماشاء اللّہ انہیں سیاست اور سیاسی اتار چڑھاؤ اور سیاست کے میدانوں اور ڈرائنگ رومز میں کیا کیا ہوتا ہے اور جو گفتگو کرنٹ افئیرز پر ہو رہی ہوتی ہے اس بارے میں پوری معلومات ہوتی ہیں۔ خلاصہ چند الفاظوں میں بیان کر دیں گی۔
گھر ان کا کافی خوبصورت ہے اور بڑی مُحبت سے سجایا بھی ہوا ہے۔ فیملی کا بھرپور خیال رکھتی ہیں اور گھریلو معاملوں میں کافی سخت بھی ہیں۔ بچوں کی جائز ناجائز پوری بھی کر دیتی ہیں مگر ان کی تعلیم و تربئیت میں کافی سخت ہیں۔
ان کو گھومنے پھرنے کے علاوہ آنلائن شاپنگ کا کافی کریز ہے۔ بس پسند کی بات ہے۔ جو چاہا وہ حاصل کر لیا۔ الحمد اللّہ ان کا فرینڈز سرکل کافی بڑا ہے اور انہی دوستوں کے ساتھ پارٹیز وغیرہ بھی ہوتی رہتی ہیں۔
واک کی یہ شوقین ہیں اور جم اگر موقع ملا تو ضرور جاتی ہیں۔ ماشاء اللّہ سے ہر چیز کو مینج کر کے رکھا ہوا ہے۔
گفتگو مزید جاری تھی اور اسی دوران سب تیار بھی ہو چکا تھا بچے بھی کافی انتظار میں تھے۔ چھوٹی بیٹی کو اپنی پسند کے کیک کا زیادہ انتظار تھا۔ وہ بار بار کچن میں آرہی تھی۔
گفتگو مزید جاری تھی اور اسی دوران سب تیار بھی ہو چکا تھا بچے بھی کافی انتظار میں تھے۔ چھوٹی بیٹی کو اپنی پسند کے کیک کا زیادہ انتظار تھا۔ وہ بار بار کچن میں آرہی تھی۔
چلیں اب سب ریڈی ہو چکا تھا اور ٹیبل سیٹ ہو چکی تھی۔ اب فیملی اپنا انجواۓ کر رہی ہے اور میں تھریڈ لکھنے بیٹھ گیا ہوں۔ ابھی کیک کٹے گا اور میں بھی حصہ ڈال دوں گا برتھ ڈے میں۔ میری تمام نیک تمنائیں اور دعائیں بچیوں کے ساتھ ہیں۔
اللّہ پاک ان کا نصیب اچھا کرے اور انہیں معاشرے کا کار آمد فرد بناۓ۔ آمین۔
لیں جی میں اب برتھ ڈے اور مزیدار سا ڈنر انجواۓ کروں آپ تھریڈ پڑھیں اور رابعہ صاحبہ کے ساتھ ان کی خوشیوں میں شریک ہو جائیں۔
لیں جی میں اب برتھ ڈے اور مزیدار سا ڈنر انجواۓ کروں آپ تھریڈ پڑھیں اور رابعہ صاحبہ کے ساتھ ان کی خوشیوں میں شریک ہو جائیں۔
میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا ساری تھریڈ ایک طرف اور یہ چند اشعار ایک طرف جو ان کی شخصیت پے پورا اُترتے ہیں۔
نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش دلِ ریزہ ریزہ گنوادیا
جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو تنِ داغ داغ لٹادیا
نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش دلِ ریزہ ریزہ گنوادیا
جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو تنِ داغ داغ لٹادیا
مرے چارہ گر کو نوید ہو صفِ دشمناں کو خبر کرو
وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکادیا
کرو کج جبیں پہ سرِ کفن مرے قاتلوں کو گماں نہ ہو
کہ غرورِ عشق کا بانکپن پسِ مرگ ہم نے بھلادیا
وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکادیا
کرو کج جبیں پہ سرِ کفن مرے قاتلوں کو گماں نہ ہو
کہ غرورِ عشق کا بانکپن پسِ مرگ ہم نے بھلادیا
اُدھر ایک حرف کے کشتنی یہاں لاکھ عذر تھا گفتنی
جو کہا تو ہنس کے اڑادیا جو لکھا تو پڑھ کے مٹادیا
جو رکے تو کوہِ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں سے گزر گئے
رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنادیا
خیال رکھیں اپنا اور خوش رہا کریں۔
جزاک اللّہ خیراً
کنگ میکر
جو کہا تو ہنس کے اڑادیا جو لکھا تو پڑھ کے مٹادیا
جو رکے تو کوہِ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں سے گزر گئے
رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنادیا
خیال رکھیں اپنا اور خوش رہا کریں۔
جزاک اللّہ خیراً
کنگ میکر