1 - "اور ( اے حبیب! ) آپ ان لوگوں کو خوشخبری سنا دیں جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لئے ( بہشت کے ) باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جب انہیں ان باغات میں سے کوئی پھل کھانے کو دیا جائے گا تو ( اس کی ظاہری صورت دیکھ کر ) کہیں گے: https://twitter.com/nimra_q/status/1247076397320998912
یہ تو وہی پھل ہے جو ہمیں ( دنیا میں ) پہلے دیا گیا تھا ، حالانکہ انہیں ( صورت میں ) ملتے جلتے پھل دیئے گئے ہوں گے ، ان کے لئے جنت میں پاکیزہ بیویاں ( بھی ) ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے"
(2, 25)
2 - "اور جو کوئی نیک اعمال کرے گا ( خواہ ) مرد ہو یا عورت درآنحالیکہ وہ مومن ہے پس وہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اوران کی تِل برابر ( بھی ) حق تلفی نہیں کی جائے گے."
(4, 124)
3 - "اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ، ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ مکلّف نہیں کرتے ، یہی لوگ اہلِ جنت ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے."
(7, 42)
4 - "بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور اپنے رب کے حضور عاجزی کرتے رہے یہی لوگ اہلِ جنت ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں."
(11, 23)
5 - "اور جو لوگ نیک بخت ہوں گے ( وہ ) جنت میں ہوں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین ( جو اس وقت ہوں گے ) قائم رہیں مگر یہ کہ جو آپ کا رب چاہے ، یہ وہ عطا ہوگی جو کبھی منقطع نہ ہوگی."
(11, 108)
6 - "جن کی روحیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ ( نیکی و طاعت کے باعث ) پاکیزہ اور خوش و خرم ہوں ، ( ان سے فرشتے قبضِ روح کے وقت ہی کہہ دیتے ہیں: ) تم پر سلامتی ہو ، تم جنت میں داخل ہو جاؤ ان ( اَعمالِ صالحہ ) کے باعث جو تم کیا کرتے تھے."
(16, 32)
7 - "سوائے اس شخص کے جس نے توبہ کر لی اور ایمان لے آیا اور نیک عمل کرتا رہا تو یہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر کچھ بھی ظلم نہیں کیا جائے گا."
(19, 60)
8 - "اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ہم انہیں ضرور جنت کے بالائی محلّات میں جگہ دیں گے جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ، یہ عملِ ( صالح ) کرنے والوں کا کیا ہی اچھا اجر ہے."
(29, 58)
9 - "پس جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے تو وہ باغاتِ جنت میں خوش حال و مسرور کر دیئے جائیں گے."
(30, 15)
There are many things which needs to be taken care of, like Haqooq Allah, Haqooq-al-Ibad, Usool-e-deen, Fruh-e-deen.. The above stated nine ayah (& many more in Quran) tells us the crux of being jannati which is in short "purify your soul with good deeds, do good & have good." ty
وَمَا عَلَيۡنَآ إِلَّا ٱلۡبَلَـٰغُ ٱلۡمُبِينُ.
You can follow @askRaziel.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: