Mu'tazila Movement:
متعزلہ موومنٹ کی ابتدا آٹھویں صدی کے آغاز میں ہوئی, بصرہ اور بغداد اس کا مرکز تھے اور تیس سال تک خلافت بغداد کا سرکاری نظریہ (official doctrine) رہا. عباسی خلیفہ مامون الرشید خود بھی متعزلہ نظریئے کا پیروکار تھا
1/16
مامون الرشید کے زمانے میں اس تحریک کو بامِ عروج حاصل ہوا. یہ موومنٹ آٹھویں صدی سے دسویں صدی تک جاری رہی سنہ 848 میں خلیفہ متوکل باللہ نے اسے سرکاری نظریئے کے طور پر فارغ کردیا لیکن اس موومنٹ کے اثرات ختم نہ کرسکا.
2/16
عطاس ابن واصل متعزلہ موومنٹ کا بانی تھا. متعزلہ کا لفظی مطلب ہے "وہ جو الگ ہوگئے". عطاس ابن واصل اس زمانے کے مشہور دینی عالم حسن البصری کے تعلیمی حلقہ میں شامل تھا. ایک دینی اختلاف کی وجہ سے الگ ہوگیا, جو اس بات پر شروع ہوا کہ...
3/19
"کیا ایسا شخص جس سے کسی سنگین گناہ کا ارتکاب ہو وہ مومن ہے یا کافر", حسن البصری کے مطابق ایسا شخص مسلمان ہی رہے گا. واصل کا اختلاف یہ تھا کہ ایسا شخص نہ ہی مومن رہے گا نہ کافر. اس اختلاف کی وجہ سے عطاس ابن واصل اور اسکے ماننے والوں نے اپنا ایک الگ تعلیمی حلقہ بنا لیا.
4/16
متعزلہ کے تعلیمی حلقے میں مامون الرشید کے علاوہ الجاہز, الزماخشری اور قاضی عبدل الجبار بھی شامل تھے.
متعزلہ موومنٹ کی فکری سوچ کے بنیادی عناصر یونانی فلسفے سے لئے گئے تھے. جس میں منطتق اور استدلال (logic & reasoning) کے ذریعے اسلام کو سمجھنا تھا.
5/16
متعزلہ موومنٹ کا ماننا تھا کہ صرف قرآن اور سنت ہی آفاقی, روحانی اور مادی سچائیوں کو جانچنے کا پیمانہ نہیں بلکہ انسان اپنے عقل و شعور اور مشاہدات و تجربات کی روشنی میں انہیں جانچ سکتا ہے. انکے مطابق بہت سے دنیاوی معاملات میں انسانی عقل و شعور کا مقام الہامات سے بھی مقدم ہے,
6/16
کیونکہ انسان کے پاس Free will ہے جس کے شعوری استعمال پر پابندی یا سزا نہیں ہوسکتی.
متعزلہ موومنٹ کے پانچ بنیادی اصول یہ ہیں.
1. خدا کی صفات جو قرآن میں ملتی ہیں جیسا کہ بصیر (دیکھنے والا) اسے خدا کا حصہ نہیں سمجھنا چاہیے....
7/16
...ان کا استدلال یہ تھا کہ خدا کا جوہر (essence) نہ اسکے ناموں یا اسکی صفات سے وابستہ ہونا چاہیے. کیونکہ خدا کی صفات انسانی صفات سے مختلف ہیں.
2. انصاف: متعزلہ انسان کی مکمل خود مختاری (free will) پر یقین رکھتے تھے جیسا کہ قدیم یونانی....
8/16
...انکا استدلال یہ تھا کہ انسانوں کو خودمختارانہ فیصلے کرنے کا حق خود خدا نے انسانوں کو دیا ہوا ہے. ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ عقلی طور پر خدا کا رحم یا فضل کا استعمال کرنا انصاف کی خلاف ورزی ہے جو خدا کی فطرت سے مطابقت نہیں رکھتا.
9/16
3. وعدہ اور انتباہ: متعزلہ اس بارے میں بھی ایک عقلی رائے اور یقین رکھتے تھے کہ خدا انصاف کرنے کا پابند ہے.

4. درمیانی حیثیت: متعزلہ اس بات یقین رکھتے تھے کہ اگر کوئی مسلمان کسی گناہ کبیرہ کے بعد بغیر توبہ کئے مر گیا, تو وہ درمیانی حیثیت میں آگیا, یعنی اس کی حیثیت...
10/16
...نہ مسلمان کی ہےنہ کافر کی, لہذا خدا ان کو الگ طریقےسے انصاف دے گا.(یہی وہ بنیادی نقطہ تھا جس پر اختلاف کی وجہ سے حسن البصری اور عطاس ابن واصل اور انکے ماننے والے دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے)
5. حق کی پابندی اور غلط کاموں کی ممانعت: اسلام کے تقریبا تمام فرقوں میں یہ نقطہ...
11/16
...تسلیم شدہ ہے جو کہ پیغبر اسلام کے اقوال و افکار سے براہ راست لیا گیا ہے, کہ برائیوں کو طاقت کے استعمال سے روکنا جائز عمل ہے.
متعزلہ موومنٹ کا یہ بھی ماننا تھا کہ قرآن الہامی نہیں بلکہ انسانی تخلیق ہے.
12/16
سنہ 833 میں خلیفہ مامون الرشید قرآن کے تخلیق شدہ ہونے کو قانونی حیثیت دے دی اور متعزلہ نظریئے کو سرکاری درجہ. متعزلہ نظریئے کو سرکاری حیثیت ملنے کے بعد متعزلی عقیدے کے لوگوں نے عباسی خلافت میں زبردست طاقت حاصل کرلی اور متعزلی علماء ریاست میں اعلی عہدوں پر فائز ہوگئے.
13/16
متعزلہ سرکاری عقیدہ بننے کے باعث اس سے اختلاف کرنے والوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جانے لگا.
اس وقت کے بہت سارے علماء نے متعزلہ عقیدے کی سرکاری حیثیت کو قبول کرلیا یا خاموشی اختیار کرلی جس کا سبب محنہ خلق القران (Mihnah) تھا.
14/16
محنہ خلق القران (یعنی قرآن تخلیق شدہ ہے) لاگو کرنے کے باعث متعزلہ ڈاکٹرائن سے انکار کرنے والوں کو ظلم و ستم, قید و بند, اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا حتی کے انہیں قتل بھی کیا گیا. امام حنبل جو کہ قدامت پسند تھے اور متعزلہ نظریئے کی کھلی مخالفت کرتے تھے...
15/16
ان کے ساتھ ریاست نےانتہائی ظالمانہ رویہ رکھا.محنہ کاسلسلہ خلیفہ مامون کے بعد بھی خلیفہ معتصم اور خلیفہ الواثق کے زمانے میں بھی جاری رہا.بالآخر سنہ 848 میں خلیفہ متوکل باللہ نے امام حمبل کو رہا کیا اورمتعزلہ ڈاکٹرائن کو سرکاری طور پرختم کرکے پرانا religious dogma بحال کردیا.
16/16
You can follow @saeedma08417161.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: