"محبت"
ایک برسوں پرانی بات ہے کہ ایک نوجوان کو ایک دوشیزہ خوبرو عورت پہ فدا ہو جاتا ہے اور اس کا پیچھا کرتے اس کے گھر تک چلا جاتا ہے اور اس سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے اور اسے کہتا ہے کہ وہ اسے کسی حال میں نہیں چھوڑے گا نہ ہی اس سے کبھی محبت کم ہو گی. مطلب یہ کہ اس نے یہ کہہ👇
دیا کہ وہ اس کے بنا زندہ نہیں رہ سکتا مر جائے گا لڑکی نے خاموشی سے اس کا اظہار محبت کو سنا اور کہا کے ٹھیک چالیس دن بعد مجھے ملنا اور میں تمہاری محبت کا جواب ہاں میں دو گی. نوجوان چلا جاتا ہے اور چالیس دن تک بے صبری سے انتظار کرتا ہے ادھر اس لڑکی نے وہ چیزیں کھانا شروع کیں جس سے
اسے قے (الٹی) آئے اور وہ اس قے کو ایک مٹی کے گھڑے میں جمع کرتی رہی. چالیسویں دن وہ مرد اس عورت کے گھر پہنچ جاتا ہے اور وہاں دیکھتا ہے کہ ایک بوڑھی سوکھی اور پچکے گالوں والی ہڈیوں کا ڈھانچہ بنی عورت موجود ہے وہ اس سے سوال کرتا ہے کہ وہ خوبصورت لڑکی کہاں ہے جو یہاں رہتی تھی.
اور وہ عورت جواب دیتی ہے کہ وہ خوبصورت لڑکی میں ہی ہوں اور وہ گھڑے کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ اسے اٹھا کے لاؤ وہ لاتا ہے تو اسے کہتی اس سے ڈھکن ہٹا کے دیکھو یہ میرا اور میرے جسم کا وہ حسن ہے جس پہ تم مر مٹے تھے. کیا اب بھی تم مجھ سے محبت کرتے ہو؟ مرد ڈھکن ہٹاتا تو اس میں بدبودار قے
کے سوا کچھ نہ تھا اور وہ یہ کہتے ہوئے چلتا بنا کہ تم بوڑھی اس کے لائق نہیں رہی. اور آجکل بھی شاید بہت ساری ہوا کی بیٹیاں اس جھانسے میں آ جاتی ہیں اور یہ حسن واقعی ہی ایک بدبودار قے کی مانند ہے جسے سب محبت کرتے مگر اس روح سے محبت نہیں کرتا جو مر کے بھی زندہ ہوتی ہے.
اور محبت صرف روح سے کی جاتی ہے جسم حسن یا چہرے سے نہیں جو لوگ جسم حسن اور چہرے سے محبت کرنے کا دم بھرتے وہ ہوس کے پجاری ہیں نہ کہ محبت کے دعا ہے کہ اللہ کسی بھی انسان کو دوسرے انسان کو اپنی ہوس کا نشانہ نہ بننے دے آمین
You can follow @Ghoreela__7.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: