حضرت یحییٰ علیہ السّلام اپنے والد، حضرت زکریا علیہ السّلام کی طرح اللہ کے برگزیدہ نبی تھے۔
آپؑ کا نام خود اللّٰہ نے تجویز فرمایا۔ ارشادِ باری ہے
’’اے زکریاؑ! ہم تمھیں ایک ایسے فرزند کی بشارت دیتے ہیں، جس کا نام ’’یحییٰ‘‘ ہو گا۔ اس سے پہلے ہم نے اس نام کا کوئی شخص پیدا نہیں…
…کیا‘‘
(سورۂ مریم 7 )

گویا دنیا میں سب سے پہلے آپؑ ہی کا نام’’ یحییٰ‘‘ رکھا گیا اور آپؑ اپنی صفات میں بھی سب سے منفرد تھے۔
حضرت یحییٰ ؑ ؑکی والدہ، ایشاء اور حضرت مریم ؑ کی والدہ، حنہ آپس میں حقیقی بہنیں تھیں، یوں حضرت یحییٰ ؑاور حضرت عیسیٰ ؑآپس میں خالہ زاد تھے(…
…عام طور پر والدہ کی خالہ کو بھی خالہ ہی کہہ دیا جاتا ہے)۔نیز، حضرت یحییٰؑ ؑ، حضرت عیسیٰ ؑ سے عُمر میں چھے ماہ بڑے تھے۔

حضرت یحییٰ ؑکثرت سے گریہ وزاری کیا کرتے ، یہاں تک کہ آنسوئوں کی وجہ سے رخساروں پر نشان پڑ گئے تھے۔
ابنِ عساکر نے روایت کی ہے کہ ایک روز والدین اُن کی…
…تلاش میں نکلے، تو دیکھا کہ وہ جنگل میں ایک قبر کھودے اُس پر کھڑے زار و قطار رو رہے ہیں۔
والدین نے فرمایا "بیٹے! ہم تین دن سے تمھاری تلاش میں ہیں"
اس پر آپؑ نے آخرت کے حوالے سے ایسی پُراثر گفتگو کی کہ والدین رو پڑے۔

اُنھیں جنگلوں، بیابانوں سے محبّت تھی، زندگی کا…
…زیادہ تر حصّہ وہیں گزارا۔ جہاں درختوں کے پتّے اور شہد بہ طورِ غذا تناول فرماتے، پیاس لگتی تو نہر سے پانی پی لیتے۔ زندگی بھر شادی نہیں کی، جانوروں کے بالوں کا لباس زیبِ تن کرتے، کوئی مخصوص ٹھکانا بھی نہ تھا، جہاں رات ہوجاتی، وہیں بسیرا کر لیتے۔ حضرت جبرائیل امینؑ جنگل ہی میں…
…وحی لے کرحاضر ہوئے۔

حضرت عبداللہ بن مبارکؒ فرماتے ہیں کہ
بچّوں نے حضرت یحییٰ ؑکو بچپن میں کہا "آؤ چل کر کھیل کود کریں"، تو آپؑ نے فرمایا "ہم کھیل کود کے لیے پیدا نہیں کیے گئے۔"

حضرت ربیع بن انس فرماتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی نبوّت سب سے پہلے تسلیم کرنے والے حضرت…
…یحییٰ ؑتھے۔

حضرت ابنِ عباسؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
اولادِ آدمؑ میں کوئی ایسا نہیں، جس سے گناہ سرزد نہ ہوا ہو، سوائے حضرت یحییٰؑ کے
(مسندِ احمد)

قرآنِ پاک میں آپؑ کا ذکر اُن چار سورتوں میں آیا ہے، جن میں حضرت زکریا کا بھی ذکر…
…ہے، یعنی سورۂ آلِ عمران، سورۃ الانعام، سورۂ مریم اور سورۃ الانبیاء۔

اللہ عزّو جل نے حضرت یحییٰ ؑ پر وحی نازل فرمائی
اے یحییٰ ؑ۔۔ ہماری کتاب مضبوطی سے تھام ۔ اور ہم نے اُن کو لڑکپن ہی میں دانائی عطا فرمائی تھی اور اپنے پاس سے شفقت اور پاکیزگی بھی اور وہ پرہیز گار تھے…
…اور ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے والے تھے اور سرکش اور نافرمان نہیں تھے اور اُن پر سلام ہو، جس دن وہ پیدا ہوئے اور جس دن وفات پائیں گے اور جس دن زندہ کر کے اُٹھائے جائیں گے
(سورۂ مریم12 تا 15)

حضرت یحییٰ ؑ ابھی کم عُمر ہی تھے کہ پروردگارِ عالم نے فرشتوں کے ذریعے تورات…
…حفظ کروادی اور اُنہیں حکم دیا کہ آسمانی کتاب کا جو علم تمہیں عطا کیا گیا ہے، اُس پر خود بھی عمل کریں اور اپنی قوم کو بھی اُس کا درس دیں۔اِس کے ساتھ ہی اُنہیں بچپن ہی میں علم و دانائی، عقل و حکمت، طہارت و پاکیزگی اور پرہیز گاری عطا فرمائی گئی اور اُن میں وہ تمام خُوبیاں یک جا…
…کر دی گئیں، جو ایک نیک، پارسا اور صاحبِ ایمان بندے کی شان ہیں۔
سورۂ آلِ عمران کی آیت 39 میں اللہ تبارک تعالیٰ نے حضرت یحییٰ ؑکی پانچ خاص صفات کا ذکر فرمایا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے
ابھی وہ عبادت گاہ میں کھڑے نماز ہی پڑھ رہے تھے کہ فرشتوں نے آواز دی کہ (زکریاؑ) اللہ…
…آپؑ کو یحییٰ ؑ کی بشارت دیتے ہیں۔جن کے احوال یہ ہوں گے کہ وہ کلمۃ اللہ (یعنی حضرت عیسیٰ ؑ)کی نبوّت کی تصدیق کرنے والے ہوں گے اور (دوسرے) مقتدائے دین ہوں گے اور (تیسرے) اپنے نفس کو (لذّات سے) بہت روکنے والے ہوں گے اور (چوتھے) نبی بھی ہوں گے اور (پانچویں) اعلیٰ درجے کے شائستہ…
…ہوں گے"

حضرت یحییٰ ؑکی وفات کے بارے میں مفسرّین نے مختلف واقعات تحریر کیے ہیں، جو یہودو نصاریٰ کی کُتب سے لیے گئے ہیں۔ تاہم مفسرّین کی اکثریت نے جس واقعے کو بیان کیا ہے، وہ لوقا کی انجیل سمیت یہودو نصاریٰ کی کئی کُتب میں درج ہے۔ اُس کا خلاصہ یہ ہے کہ
یہودیہ کا بادشاہ…
…"ہیرود" ایک عیّاش شخص تھا، جس کی وجہ سے پورے مُلک میں فسق و فجور پھیل رہا تھا۔ اُس نے اپنے حقیقی بھائی، فلپ کی بیوی، ہیرودیاس کو بغیر نکاح اپنے گھر میں رکھا ہوا تھا۔حضرت یحییٰ ؑچوں کہ نبی تھے اور دعوتِ حق کا فریضہ سرانجام دیتے تھے، اُنہوں نے بادشاہ کی ان فحش حرکات کے خلاف…
…آواز بلند کی، جس کے نتیجے میں اُنہیں گرفتار کر کے قید خانے میں ڈال دیا گیا۔
تاہم، بادشاہ اُن سے ڈرتا بھی تھا۔ وہ جانتا تھا کہ آپؑ اللہ کے نبی اور نیک و پارسا انسان ہیں، نیز عوام میں بڑی عزّت ہے، لیکن بادشاہ کی داشتہ، ہیرودیاس حضرت یحییٰ ؑ کی تعلیمات کو اپنے اور اپنی جیسی…
…دوسری بدکار عورتوں کے لیے بہت بڑا خطرہ سمجھتی تھی۔چناں چہ وہ آپؑ کی جان کے درپے ہو گئی۔
اسی اثناء میں بادشاہ کی سال گرہ کے سلسلے میں محل میں رقص و موسیقی کی محفل جَمی، جس میں ہیرودیاس کی جواں سال، خُوب صورت بیٹی نے رقص کے ہیجان خیز تیر چلا کر بادشاہ کو اپنے جال میں پھانس…
…لیا۔
بادشاہ نے خوش ہو کر اُس سے کہا
مانگ کیا مانگتی ہے؟
بیٹی نے اپنی ماں سے مشورہ کیا، وہ تو پہلے ہی ایسے موقعے کی تاک میں تھی
لہٰذا بیٹی سے کہا
یحییٰ ؑکا سَر مانگ لے
بیٹی نے بادشاہ کے سامنے ادب سے جُھک کر عرض کیا
اے بادشاہ سلامت۔۔۔مجھے یحییٰ ؑکا سَر تھال میں…
…رکھ کر منگوا دیجیے۔
بادشاہ یہ سُن کر غمگین تو ہوا، مگر محبوبہ کی بیٹی کی فرمائش کیسے رَد کر سکتا تھا۔چناں چہ اُس نے فوراً قید خانے سے حضرت یحییٰ ؑ کا سَر کٹوا کر منگوایا اور ایک تھال میں سجا کر محبوبہ کی رقاصہ بیٹی کی نذر کر دیا

کہتے ہیں کہ دمشق کی جامع مسجد ،بنی اُمیہ…
…کے ہال میں آپؑ کا سَرمبارک دفن ہے۔
اُموی خلیفہ، ولید بن عبدالملک نے یہ مسجد تعمیر کروائی تھی۔
مؤرخین نے لکھا ہے کہ دَورانِ تعمیر یہاں ایک غار دریافت ہوا۔
اطلاع ملنے پر خلیفہ خود غار میں داخل ہوئے، تو دیکھا کہ ایک صندوق میں انسانی سَر رکھا ہوا ہے اور صندوق پر تحریر ہے…
…"یہ حضرت یحییٰ ؑبن زکریا ؑکا سَر ہے۔"
ان کا چہرہ اور بال اپنی اصلی حالت میں تھے۔ یوں لگتا تھا جیسے ابھی شہید ہوئے ہوں
واللہ اعلم
#پیرکامل
You can follow @Peer_Kamil_.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: