تھریڈ: پاکستانی صحافت کا لنگڑا مچھر

حامد میر اور دھاندلی...!
میرے صحافتی کیریئر میں جیسی دھاندلی میں نے 2013 کے انتخابات میں دیکھی پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی. ثبوت میرے پاس موجود ہیں کسی نے ایکشن نہیں لیا.

1/
جب حامد میر کی طرح عمران خان کی بھی کسی نہ سنی اور انہوں نے دھاندلی کے خلاف 2014 میں لانگ مارچ او دھرنے کا اعلان کیا تو حامد میر نے کہا یہ مشرف کو بچانے آ رہے ہیں اسلام آباد. انتخابی دھاندلی والا سین ہی ختم ہو گیا.

2/
مزید تصدیق......
3/
ذرا کڑیاں جوڑتے جائیں. عمران خان کے ساتھ دھاندلی ہوئی مگر عمران خان کے دھرنے کے پیچھے جنرل راحیل شریف تھا جس کا مقصد پرویز مشرف کو بچانا تھا.
میرے لیے بڑا مشکل ہے یو ٹرن لینا :)
4/
حامد میر نے لال مسجد آپریشن کا پر زور مطالبہ کیا اور جب وہ ہوا تو اس نے اس کو ظلم کا درجہ دے کر اس پر متواتر شو کیے. جس پر جنرل پرویز مشرف نے اس کو ڈبل گیم کھیلنے کا طعنہ دیا. یہی یہ سیاستدانوں سے بھی کرتا ہے ویسے.
5/
حامد میر نے مبشر لقمان کی موجودگی میں پرویز مشرف سے قانون کی بالادستی قائم کرنے لے لئے لال مسجد آپریشن کا مطالبہ کیا اور وعدہ کیا کہ وہ اس معاملے میں اپنا منہ بند رکھیں گے اور ریاست سے تعاون کریں گے.
6/
حامد میر اور ماما قدیر...!

حامد میر نے ماما قدیر پر متعدد شو کئے اس کو مسنگ پرسنز کی آواز اور قومی ہیرو قرار دیا. یہی حال نواز شریف کا بھی تھا.

7/
نواز شریف اور حامد میر کے مشترکہ ہیرو ماما قدیر فرماتے ہیں کہ پاکستانی ریاست متحد نہیں رہی ختم ہو چکی ہے. یہ بی بی سی کا صحافی @ShafiNaqiJamie بھی نواز شریف کا پٹھو ہے.

پھر انڈین چینل کو بتاتا ہیں کہ وہ عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کی بیگناہ کی گواہی دینے کو تیار ہے.
8/
پھر ایک اور جگہ حامد میر اور نواز شریف کا ہیرو ماما قدیر بھارتی قیادت سے اسلحے کی مدد مانگتا ہوا دکھائی دیتا ہے تاکہ وہ ریاست کے خلاف لڑ سکے.
9/
حامد میر اور آزادی صحافت...!

پرویز مشرف دور میں حامد میر نے یہ انٹرویو دیا تھا اور اس میں نواز شریف اور زرداری کا آزادی صحافت پر یقین بیان کیا ہے. موصوف نے یہ بھی بتایا کہ 1997 میں نواز شریف کی آفشور کمپنیوں بارے لکھا اور نوکری گنوائی.
10/
الیکشن 2018 سے پہلے کا انٹرویو ہے جب ہر طرف سے خلائی مخلوق کی بے بنیاد کیمپئین چلائی جا رہی تھی کہ وہ میڈیا اور ریاست چلا رہا ہے. حامد میر صاب فرماتے ہیں کہ میڈیا پیمرا کے تحت چلتا ہے جو کہ آئینی طور پر مجاز اتھارٹی ہے. پیمرا قانون کے مطابق کام کرتا ہے.
11/
ایک اور جگہ حامد میر فرماتے ہیں کہ کسی کو کچھ نہیں پتہ. میں بتاتا ہوں پیمرا آئین و قانون کے تحت نہیں بلکہ فوج سے ہدایات لے کر فیصلے کرتا ہے.

دلچسپ بات یہ کہ میر صاب نے دونوں متضاد بیانات میں عدلیہ کو خوب استعمال کیا ہے.
12/
حال ہی میں نیب کی تحویل سے ملزم آصف زرداری پروڈکشن آرڈر پر باہر آتے ہیں اور حامد میر کو انٹرویو دینے پہنچ جاتے ہیں جو پیمرا روک دیتا ہے.

بی بی سی کو حامد میر کا کہنا تھا کہ ان کا پروگرام رکوانے میں حکومت یا پیمرا کا کوئی ہاتھ نہیں بلکہ فوج ملوث ہے.
13/ https://www.bbc.com/urdu/pakistan-48833920
وزیراعظم عمران خان کو صحافیوں نے سیاستدان بنایا. ہمیں تو کوئی بھی چپ نہیں کرا سکا آپ کیا چپ کرائیں گے.

گویا پیمرا عدالتی فیصلے کی روشنی میں میڈیا کنٹرول کرتی ہے. فوج میڈیا کنٹرول کرتی ہے، وزیراعظم میڈیا کنٹرول کرتا ہے.
14/
حامد میر اور پانامہ کیس...!

ذاتی طور پر میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر عدلیہ نے قانون اور آئین کی رو سے فیصلہ کیا تو نواز شریف بھی یوسف رضا گیلانی کی طرح نااہل ہوں گے.
15/
نواز شریف کو پانامہ کیس میں دفاع کا پورا موقع دیا گیا مگر وہ لعیت ولعل سے کام لیتے رہے. ان کے وزرا اور ترجمان نفسیاتی مریض بن چکے ہیں جن کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں بلکہ احتساب کو جمہوریت دشمنی اور جنرل مشرف کے ساتھ نتھی کر دیتی ہے. حامد میر
16/
حامد میر کے ساتھ نواز شریف کا 2012 میں دیا گیا ایک انٹرویو.

ہماری عدلیہ چاہتی ہے کہ قوم کا پیسہ واپس پاکستان آئے جو کہ قانونی تقاضہ ہے. اس معاملے پر میں میں عدلیہ کے ساتھ ہوں. نواز شریف
نواز شریف ٹبر کا پانامہ کیس فیصلے کے بعد اپنے وزراء کے ساتھ لوٹی ہوئی رقم اور عدلیہ بارے اظہارِ خیال.
18/
حامد میر: نواز شریف بتائیں انہوں نے وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی کئی سال اقامہ کیوں لیا ہوا تھا؟
19/
مجھے نواز شریف کے وزرا خود بتاتے ہیں کہ کہ ہمارا لیڈر نواز شریف بہت بڑا چور ہے. حامد میر
20/
پاناما کیس کے دوران نواز شریف کا بیانیہ اور حامد میر کا تجزیہ.

جب جے آئی ٹی بنی تو نواز شریف نے سازش والا بیانیہ بنایا جس کی بڑی وجہ بقول حامد میر کے نواز شریف حکومت کا سرکاری وسائل سے میڈیا کو خریدنا تھا. اور نواز شریف کا بیانیہ سرا سر جھوٹ پر مبنی تھا.
21/
نواز شریف کا پانامہ کیس کے دوران انقلابی بغاوت والا بیانیہ اور حامد میر.

کچھ دنوں میں جب یو کے سے منی لانڈرنگ کے ثبوت عدالتوں میں پیش ہوں گے تو نواز شریف کس منہ سے کہیں گے کہ میرے ساتھ انتقامی کاروائی ہو رہی ہے. "ان کا انقلاب حکومت جانے سے قصہ پارینہ بن جائے گا."
22/
پھر کچھ ہی ماہ بعد نواز شریف کی حکومت گئی اور حامد میر صاب نے فرمایا یہ والا نواز شریف انقلابی ہے.

پہلے والے نوازشریف میں اور 2019 والے نواز شریف میں زمین آسمان کا فرق ہے اگر آپ کہیں کہ اب آپ علاج کے لئے بیرون ملک چلے جائیں تو وہ نہیں جائیں گے.
23/
اوپر والے بیان سے چند ماہ قبل جب نواز شریف انقلابی بن رہے تھے تو حامد میر کا تجزیہ تھا کہ نواز شریف مشرف کے ساتھیوں، اور میڈیا کو اشتہارات کے ذریعے خرید کر باغی بننا چاہتے ہیں. اور پھر حامد میر صاب نے یوٹرن نہیں بلکہ راؤنڈ آبوؤٹ لیا.
24/
نواز شریف اور این آر او حامد میر کی زبانی...!

شریف برادران، آصف زرداری، اور مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو این آر او نہیں دینا. عمران خان این آر او کیا دے گا یہ تو این آر او مانگ رہا ہے.

25/
یہ میرا گیس ورک نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ عمران خان شریف برادران کو این آر او دینے کی پوزیشن میں نہیں اور نہ ہی شریف برادران کو این آر او چاہیے. یہ بات مجھے شہباز شریف نے خود بتائی. مزید برآں عمران خان نے نفرت کی سیاست کی وجہ احتساب ہے جس پر حامد میر کا تجزیہ اوپر ہے.
26/
میں ابھی لندن سے ہو آکر آیا ہوں نواز شریف سے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ رابطے کرکے معذرت کر رہی اور تسلیم کر رہی ہے کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوگئی ہے ہمیں تھوڑا وقت دے دیں. گویا اسٹیبلشمنٹ نواز شریف سے این آر او مانگ رہی ہے.
27/
"شریف خاندان کے قریبی لوگ وزیراعظم عمران خان تک پہنچتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ خدارا رحم کیجئے، کرم کیجئے. جو کل تک خلائی مخلوق خلائی مخلوق کے نعرے لگاتے تھے."

حامد میر نے دو باتیں ثابت کیں، عمران خان کٹھ پتلی نہیں اور شریف خاندان ان سے این آر او مانگ رہا ہے.
28/
حامد میر حملہ کیس....!

جیو نیوز نے حامد میر پر حملے کے فوراً بعد حامد میر کے بھائی کے بیان کو استعمال کرکے آئی ایس آئی کے خلاف میراتھن ٹرانسمیشن چلائی. بنا کسی ثبوت کے ملک کے سب سے احساس ادارے کے سربراہ جنرل ظہیر الاسلام کی تصویر لگا کر الزام آئی ایس آئی پر لگایا گیا.
29/
تحقیقات کے لیے ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل پایا. جس نے مکمل جانچ پڑتال اور حقائق کی چھان بین کے بعد یہ فیصلہ دیا کہ حامد میر کے بھائی اور جیونیوز کی طرف سے عائد کردہ الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں.
30/

https://tribune.com.pk/story/1081983/attack-on-hamid-mir-charges-against-isi-were-based-on-assumptions-says-inquiry/
فروری 2019 میں جب مودی نے پاکستان پر حملے کی دھمکی دی تو پاکستانی طیاروں نے فضائی نگرانی اور آپریشنل تیاریاں شروع کیں. جس کی تفصیلات حامد میر صاب نے بھارتی میڈیا سے شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ "پتہ نہیں یہ انڈیا کو ڈرا رہے ہیں یا اپنے آپ کو."
31/
اسی دوران انہی دنوں میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت میں سوشل میڈیا پر بھارتی ایجنسیز لوگوں کو حکومت مخالف اور فوج مخالف رائے دینے پر گرفتار کر رہی تھی. اور یہاں فوج کو خلائی مخلوق، ظالم، اور دہشتگرد تک کہہ لیا جاتا ہے بغیر کسی روک ٹوک کے پھر بھی ان کی آواز بند ہے.
32/
حامد میر کی پانی والی گاڑی....!

نمرود میر شکیل کا لنگڑا مچھر پرائم ٹائم پر پاکستانیوں کو پانی پر گاڑی چلا کر دیکھاتے ہوئے.
33/
اگر ہم گوشوارے جمع کروا سکتے ہیں تو انصار عباسی اور حامد میر بھی بتائیں کہ انہوں نے جائیدادیں کہاں سے بنائیں. حامد میر بتائیں وہ کاوا ساکی سے آج کوٹھیوں اور جائیدادوں والے کیسے ہو گئے.
عظمیٰ بخاری کا پنجاب اسمبلی میں مطالبہ.
34/
حامد میر اور مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ.

مولانا کا مارچ اور دھرنا ڈسکس کرنے سے پہلے حامد میر کا عمران خان کے مارچ اور دھرنے پر ٹویٹ #2 میں بیان کردہ تبصرہ ضرور سن رکھیں. تاکہ ضمن ملحوظ رہے. یہ ہیں غیر جانبدار صحافی حامد میر، فضل الرحمان مارچ کے لئے ماحول بناتے ہوئے.
35/
مولانا فضل الرحمان نے حامد میر سے انٹرویو میں دعوی کیا کہ ہم پندرہ لاکھ لوگ اسلام آباد میں لائیں گے اور یہ میرا محتاط اندازہ ہے. حامد میر نے کہا کہ ایک لاکھ لوگ بھی آ گئے تو ریاستی نظام مفلوج ہو سکتا ہے.
36/
حامد میر مولانا فضل الرحمان کے لئے مزید انقلابی ماحول بناتے ہوئے. ریاست کمزور ہو چکی ہے اور ایک مولوی سے ڈری ہوئی ہے. جو کہ اسلام آباد آ رہا ہے.
37/
مسلم لیگ نون کے کارکنان مولانا کے آزادی مارچ میں اتنی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے کہ وہ مولانا کو وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ لیے بغیر اٹھنے نہیں دیں گے. حامد میر
38/
حامد میر کا مولانا کے حق میں انقلابی تجزیہ:

نواز شریف اور زرداری پس پردہ حکومت سے ریلیف مانگتے رہے.
مولانا نے مجھے تمہارے نواز شریف اور زرداری کا طعنہ دیا.
مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی دھرنا نہیں دے سکتے یہ مولانا ہی کر سکتے ہیں.
39/
شہباز شریف وہی کریں گے جو نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں ان کو کرنا پڑے گا. ان کے پاس اور کوئی چوائس نہیں. مزید برآں مولانا فضل الرحمان نے یو ٹرن نہیں لیتے ان کا سٹانس کلیر ہے. حامد میر
40/
حامد میر صاب کا ایک اور جاندار تجزیہ. نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مسلم لیگ نون کے کارکنان کی طرف سے آزادی مارچ میں مکمل ساتھ دینا کا اعلان کیا ہے مگر شہباز شریف اور ان کے ساتھی کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا.
41
میر: مولانا فضل الرحمان کا سٹانس بہت کلئیر ہے کہ وہ اسلام آباد کو لوک ڈاؤن کریں گے اور دھرنا دیں گے.
اینکر: کیا حقیقت میں بھی وہ اسی لیے اسلام آباد آ رہے ہیں؟
حامد میر: نہیں وہ یہاں جب آ جائیں گے تو اپوزیشن کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیں گے.
42/
معتبر اور غیر جانبدار صحافی حامد میر اسرائیل، ختم نبوت اور آئین کا کارڈ کھیلتے ہوئے. گویا ریاست، وزیراعظم ختم نبوت، اسرائیل اور آئین پر عوام سے دھوکا کر رہے ہیں. اور اب زرداری، نوازشریف، فضل الرحمن ہی ملک بچا سکتے ہیں.

یہ تھا وہ ماحول جو جناب آزادی مارچ کے لئے بنا رہے تھے.
43/
جب حامد میر کے دعووں کے برعکس اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کے کارکنان نہ پہنچے تو فرماتے ہیں کہ اب فضل الرحمان کو نون لیگ کی ضرورت نہیں نون لیگ کو اس کی ضرورت ہے. یہ وہ حقیقت ہے جس سے وہ اختلاف کریں گ. مگر ان کے اپنے لوگ اس کا اعتراف کر رہے ہیں. 🤕
44/
مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی اسلام آباد آمد پر حامد میر کا تجزیہ.

صورتحال یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان اگر ایک ہفتے تک بھی بیٹھ گئے تو عمران خان کی غیر مقبول حکومت کے لئے اچھا نہیں ہوگا.
45/
حامد میر مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کا عمران خان کے دھرنے سے موازنہ کرتے ہوئے. مزید برآں مولانا کے یوٹرن کو حلال قرار دیا ہے.
46/
عاصمہ شیرازی اور حامد میر کی حکومت مخالف آزادی مارچ پر غیر جانبدارانہ صحافت.
47/
جناب حامد میر پاکستانیوں کو مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے براہ راست عوام کو عمران خان کے اور فضل الرحمان کے دھرنے میں فرق کی عملی تصویر کشی کر کے دیکھاتے ہوئے. آخر تک دیکھیں. فرق سمجھ آ گیا؟
48/
یہ ضرور دیکھیں. پاکستان ورلڈ کپ میں میچز جیتنا شروع ہوا تو حامد میر نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے کیسے نتھی کیا اور عمران خان حکومت کو سٹوڈیو میں بیٹھے بیٹھے گھر بھیج دیا.

زندہ باد لنگڑے مچھر
49/
حامد میر بمقابلہ فضل الرحمان...
دعا کریں مولانا صرف ایک ہی استعفیٰ تک محدود دو نہ مانگ لیں. نوبت تو تین چار تک بھی جا سکتی ہے.
50/
مولانا فضل الرحمان عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم بنانے پر رضا مند ہو چکے تھے. مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی بھی اسٹیبلشمنٹ سے یہی پیغام لیکر آتے تھے. مگر پھر تحریک انصاف کے کچھ وزراء نے بدتمیزی کی تو مولانا ڈٹ گئے اور بولے اب یہ نظام بھی جاتا ہے تو جائے.
51/
پھر جب آزادی مارچ میں مولانا کے ساتھ زرداری اور شریف برادران نے ہاتھ کر دیا تو مولانا نے ان کو طعنہ دیا تھا. جس پر حامد میر کا تجزیہ کچھ یوں تھا. آخر میں فرماتے ہیں کہ مریم صفدر کی ضمانت کا دھرنے سے کوئی تعلق نہیں پاکستانی عدالتیں قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرتی ہیں.
52/
حامد میر، اپوزیشن کی آزادی مارچ کے حوالے سے تشکیل پانی والی رہبر کمیٹی کا شیرازہ بکھرتے ہوئے دکھی نظر آئے. غبارے میں سے ہوا نکلتے دیکھ کر فرماتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں.
53/
ندیم افضل چن نے فضل الرحمان دھرنے کے دوران حامد میر کو بتایا کہ مولانا اور دیگر کو اپنا حصہ چاہیے جس کو ملے گا اس کی جمہوریت ٹھیک ہو جائے گی.
حامد میر نے جواباً دعویٰ کیا کہ مولانا حصہ لینے والے نہیں ان کو الیکشن سے قبل آفر ہوئی تھی تو انہوں نے انکار کردیا تھا.
54/
حامد میر کا اوپر بیان کردہ دعوی اور حقیقت.

الیکشن سے قبل حامد میر نے خود فضل الرحمان سے پوچھا کہ اگر عمران خان وزیراعظم بن گئے تو آپ اتحاد کر سکتے ہیں؟ نمرودی فضل الرحمان کا اپنے لنگڑے مچھر کو کیا جواب تھا سنئیے اور سر دھنئیے.
مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم ہوتا ہے اور حامد میر صاب اپنے سمیت وزیراعظم عمران خان کا تختہ الٹنے والے دیگر جگر گوشوں کو یہ تسلی دی تھی.
56/
کالم: صحافت اور سیاست میں تفریق لازم ہے!
پاکستان کے ’لیری کِنگ‘ سمجھے جانے والے معتبر صحافی حامد میر کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں شرکت سے پاکستان میں ایک مرتبہ پھر صحافت اور سیاست کے ملاپ کی بحث شروع ہو چکی ہے۔
57/ https://p.dw.com/p/3SUX4 
جب مولانا دھرنے میں اکیلے رہ گئے اور حکومت جاتی نظر نا آئی تو حامد میر نے کہا تھا کہ مولانا کشتیاں جلا چکا ہے اور جو کشتیاں جلادے وہ طارق بن زیاد ہوتا ہے. جس نے اندلس کو فتح کرنا ہوتا ہے.
58/
فضل الرحمان کے دھرنا ناکامی پر حامد میر کی گہری باتیں.

نواز شریف، زرداری نے مولانا کے دھرنے کو اپنے مقاصد کے لیے بیچا. اب اگر وہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اعتماد نہ لائے تو فضل الرحمان ایک اور لانگ مارچ کریں گے جو حکومت اور اپوزیشن دونوں کے خلاف ہو گا.
59/
حامد میر نے مولانا کے دھرنے پر تبصرہ فرمایا تھا کہ آپ دیکھتے جائیں ولن ہیرو کیسے بنتا ہے اور ہیرو ولن. دوسروں کو رلانے والا (عمران خان) خود آپ کو روتا ہوا دکھائی دے گا. اس پر چوہدری غلام حسین کا تبصرہ.
60/
ماضی کے جھرونکے اور حامد میر...!

حامد میر یااللہ یارسول بے نظیر بے قصور اور یااللہ یارسول نواز شریف بے قصور کا پس منظر بتاتے ہوئے. اب فرماتے ہیں کہ نواز اور زرداری آئین اور ختم نبوت کے محافظ ہیں.
60/
حامد میر نے کئی ماہ کی کیمپئین کے بعد ناکامی دیکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر یہ ٹویٹ کرکے خود پتلی گلی سے نکل گئے.
62/
1999 میں جب جنرل مشرف نے مارشل لگایا تو حامد میر لکھتے ہیں کہ آئین شکن مشرف نہیں بلکہ نواز شریف ہے.

اب ہر دوسرے دن لکھتے اور بولتے ہیں کہ مشرف کو آئین شکنی پر پھانسی کیوں نہیں دی جاتی.
63/
حامد میر نوازشریف اور عمران خان نااہلی کیس!

یہ 23 سیکنڈز حامد میر کو کبھی نہیں بھولنے چاہیے. جس میں انہوں نے اپنے ساتھیوں کو نواز شریف اور عمران خان میں فرق سمجھایا تھا.
64/
حامد میر: مریم نواز اور لفافے

میرے پاس ثبوت موجود ہیں کہ مریم نواز واٹس ایپ کے ذریعے کس طرح صحافیوں کو کنٹرول کرتی ہیں. اس کے بعد حامد میر صاب یکسر بدل گئے. مریم اور اس کے پاپا ان کو منڈیلا نظر آنے لگ گئے.
65/
بقول حامد میر کے 1996 میں نواز شریف اور چوہدری نثار نے انکو بلا کر کہا تھا میں وزیراعظم بننے والا ہوں اور میرے خلاف میڈیا پر کوئی بات نا کرنا. بے نظیر وزیر اعظم تھی اور فاروق لغاری صدر. ہم حیران تھے کہ کیسے؟
انہی دنوں مرتضیٰ بھٹو قتل ہوتا ہے اور حکومت کا تختہ الٹ جاتا ہے.
66/
حامد میر: "وزیراعلیٰ عثمان بزادر نے کسی کو کہا کہ عمران خان میرے سامنے پر نہیں مار سکتا. میں نے ہسپتال کا نام اور سبسڈی عمران خان کے کہنے پر ہی دی تھی. عمران کو پتہ نہیں بزدار ان کی آستین کا سانپ ہے"

67/
وزیراعلیٰ کا حامد میر کی طوطا مینا والی کہانی پر ردعمل. کسی نے کہا اس نے کسی کو بتایا پھر مجھے پتہ چلا(طریقہ واردات)
68/
پبلک فنڈ سے بزدار صاحب کے والد کے نام سے کوئی چیز بنے یا حامد میر کے والد سے دونوں ہی غلط ہیں. کم از کم میں اس پہ بہت کلئیر ہوں. جن کو اپنے والد کے نام پر انڈر پاس تو چاہیے مگر بزدار کے والد کے نام پر ہسپتال نا منظور ہے "وہ پہچانے گئے".
69/
حامد میر اور نیوکلیئر پروگرام!
70/
گزشتہ ٹویٹ سے پیوستہ....

حقائق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اپنی زبانی. (قومی اسمبلی، 1974)
“میں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم ایٹم بم نہیں بنائیں گے“
71/
شہباز شریف کی واپسی، حامد میر اور نجم سیٹھی.

سُنیے اور سر دھنیے!
72/
حامد میر اور مولانا طارق جمیل!
سچا کون؟
73/
حامد میر: عائشہ گلالئی اور سنتھیا رچی

مبینہ میسج والا معاملہ زیادہ اہم ہے کیونکہ الزام عمران خان پر تھا مگر سنتھیا رچی کا مبینہ ریپ والا معاملہ اتنا اہم نہیں کیونکہ الزام میرے اپنوں پر ہے.
74/
حامد میر اور این آر او....

میر رے میر تیری کون سی کایا سیدھی
75/
جو بھی میڈیا پر جھوٹ بولتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت!

مولانا طارق جمیل اور حامد میر! اب حامد میر صاب لوگوں کو نام بتائیں ورنہ معافی مانگیں.
76
عمران خان اور ریحام کی طلاق کے نجی معاملے پر بات کرنا ہمارے میڈیا کا ڈبل سٹینڈرڈ شو کرتا ہے. یہاں تو ایسے سینئر سیاستدان بھی ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ سے بھی شادی کی ہوئی مگر میڈیا اس پر بات نہیں کرتا. حامد میر
حامد کا کل جنگ اخبار کے ادارتی صفحہ میں شائع ہونے والا کالم. بعنوان "وہ چور ہی اچھے تھے". اس میں موصوف نے وزیراعظم عمران خان کو "تباہ الدین کشکولی" کا لقب دیا.
78/
لنک: https://jang.com.pk/news/789606 
حامد میر کی جانب سے اپنے اداریہ "وہ چور ہی اچھے تھے" میں وزیراعظم عمران خان کو "سلطان تباہ الدین کشکولی"کا لقب دینے پر اسد عمر صاحب کا مدلل جواب.
79/
جج ارشد ملک کی برطرفی اور حامد میر!

80/
آج حامد میر صاب کنفیوز ہیں کہ کراچی میں دہائیوں قتل وغارت کی رپورٹ اہم مسئلہ ہے یا حبس اور لوڈشیڈنگ.

اللہ کریم یہ دن بھی دیکھنا تھا.
حامد میر اور ملک ریاض!

ملک ریاض کے سامنے ہم سامنے ٹُھس ہیں میڈیا پر بات نہیں کر سکتے. ملک ریاض انگریزی لہجے میں تقریریں کرنے والے کی شہ پر کراچی پر قابض ہونا چاہتے ہیں. یہ انٹرویو ملک ریاض کی طرف سے 108 کنال کا بلاول ہاؤس گفٹ کرنے کے بعد کا ہے.
82/
عمر چیمہ کی تصدیق، اب یہ دونوں بلاول زرداری کو کہتے ہیں پلیز پلیز لات مار کر حکومت گراؤ نا.
83/
جناب @HamidMirPAK کیا آپ کو یہ یاد نہیں ہے؟ کوئی بات نہیں ہم یاد کرواتے رہیں گے. آج کل آپ کے مولانا کہاں ہے ویسے؟
84/
حامد میر کی صحافتی زندگی کے سب سے انمول 32 سیکنڈز.
85/
گذشتہ سے پیوستہ....!

اگر حکومت نواز شریف کو انٹرپول یا جس بھی طریقے سے واپس لانے کی کوشش کرے گی تو سوال پیدا ہو گا پرویز مشرف کو کیوں واپس نہیں لاتے؟ حامد میر
86/
شہباز شریف کو نوے کی دہائی سے اب تک کم ازکم 9 دفعہ وزیراعظم بننے کی آفر ہوئی ہے. 2018 میں بھی ہوئی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی تھی جس کے نتیجے میں عمران خان وزیراعظم بنے. حامد میر
86/
یہ لیں تازہ ترین، ماشاءاللہ!

حامد میر سے کوئی پوچھے سندھ کے مسائل کا نواز شریف کی واپسی سے کیا تعلق ہے؟ اور کراچی پر حکومت تحریک انصاف کی ہے کیا؟
مالکان کے احتساب سے میری جان جاتی ہے! انتظامی مسائل کو احتساب سے گڈ مڈ کر کے جیو.
89/
کرونا کے عروج پر | کرونا کے زوال پر
یہ کہنا کہ مریم صفدر مزاحمت پر ڈٹی ہوئی ہیں غلط بات ہے. مریم صفدر خود فوجی افسران کو ملاقات کے پیغامات بھیجتی ہیں. حامد میر
91/
پانامہ کیس کے دوران!

نون لیگ والے کہتے ہیں ہمارے خلاف ادارے سازش کر رہے ہیں حالانکہ سازش تو نون لیگ کے اپنے لوگ کر رہے ہیں جن کو یقین ہے کہ نواز شریف نااہل ہو جانا ہے. وہ اسٹیبلشمنٹ کے سامنے وزارت عظمیٰ کے لیے ہاتھ جوڑتے ہیں مگر وہ کہتے ہیں ہم نے سیاست میں مداخلت نہیں کرنی.
92/
اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی!

سب کو پتہ ہے کہ مریم صفدر کا سوشل میڈیا سیل ہے جو کہ اداروں بشمول فوج اور عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلاتا تھا اور اب بھی چلاتا ہے. حامد میر
93/
میر صاب اوور ٹائم لگانے کی کوشش کرتے ہوئے.
94/
You can follow @NaikRooh.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: