*قیامت کیوں آئے گی*

*امام علی علیہ السلام سے ایک ملحد نے سوال کیا۔۔۔!!*

یاعلی۴ کیا اپ کہتے ہیں کہ اللہ ج کسی پر ظلم نہیں کرتا اور آپ
فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن ہر چیز ختم ہوجائے گی...
جب دنیا ختم ہوجائے گی تو کیا یہ ظلم نہیں؟

مولا علی۴ نے جواب دیا...!!

اے شخص یہ دنیا اللہ
1
ختم نہیں کرے گا بلکہ انسان کے اندر کا
لالچ اسے انسانوں کے ہاتھ سے ختم کروائے گا...

اس نے کہا یاعلی۴ وہ کیسے؟

تو مولا علی۴ نے فرمایا..!!

اللہ عزوجل نے زمین پر آدم۴ کو بھیجا بغیر کسی سند کے،اس زمین پر تمام انسانوں کا حق برابر برابر ہے،

کوئی زمین کسی کی نہیں یہ زمین اللہ ج

2
کی ہے، لیکن افسوس کچھ
لوگ زمین پر قبضہ کریں گے اور زمین کے ٹکڑوں کو اپنی جاگیر سمجھیں گے...

انسان دنیاوی دولت کے لیے اللہ کی قدرت کو کاٹ کر بیچ کھایئں گے،
زمین کو کھود کر اللہ ج کی نعمتیں نکال کر بیچیں گے،
پہاڑوں کو توڑ کر انکے پتھروں سے دولت حاصل کریں گے،
درختوں کو کاٹ کر

3
انکی لکڑیاں بیچیں گے،
ہواؤں کو آلودہ کریں گے پانی کو گندہ کریں گے...

اے شخص یاد رکھنا اللہ عدل کرتا ہے، اسنے کوئی شئے بے غرض پیدا نہیں کی...

زمین کو زیادہ کھودنے سے اسکی معدنیات نکالنے سے زلزلے بڑھ جایئں گے...

ہواؤں کو آلودہ کرنے سے ہزاروں بیماریاں پیدا ہونگی..

درخت کاٹنے
4
سے انسان اپنی ہی صحت کو کاٹے گا،
اور پانی کو آلودہ کرنے کی وجہ سے بارش کم برسے گی..
یوں انسان پانی کے لیے ترسے گا..

اور اللہ نے زمین کے سینے پر جو پہاڑ جمائے ہوئے ہیں یہ اس لیے ہیں کہ زمین اپنی جگہ پر قائم رہ سکے..
لیکن جب ان پہاڑوں کو توڑا جائے گا تو زمین اپنی جگہ بدلے گی..

5
اور سورج کے قریب ہوتی چلی جائے گی...اور یوں جل کر ختم ہوجائے گی...

اور پھر اللہ ج عدل کرے گا انصاف کرے گا...
کہ اس قدر خوبصورت زمین کو اسطرح سے تباہ کیوں کیا گیا...؟
انسانوں پر ظلم کیوں کیا گیا...؟
انکا حق کیوں غصب کیا گیا ہے...؟

6
اے شخص ظلم تو انسان کرتے ہیں...اپنے آپ پر،
اللہ ج عدل کرے گا اور اسی عدل کے دن کو قیامت کہتے ہیں...

منتخب التواریخ صفہ 78

7
You can follow @MyraZaidi2.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: