کہیں پڑھاتھاکہ"بچپن کی تربیت ایسی رسی ہوتی ہےجس سےانسان پوری زندگی بندھارہتاہے۔"
یہ بلکل درست بات ہے۔
میری زندگی کی دوسریinspiration میرےوالدتھے۔(پہلی inspirationوالدہ تھیں)۔میرے والدصاحب ایک مزھبی سکالرتھےاللہ نےانکوعلم کی دولت سےتونوازاہی تھامگرخوش قسمت تھےکہ باعمل عالم تھے۔+1
والدصاحب سےبہت کچھ سیکھامگر سب سےاھم سب سےمحبت اور اختلاف کےباوجوداحترام کرناسیکھا۔خودوالدصاحب کےحلقہ احباب میں مختلف مکاتب فکرکےلوگ تھےکبھی کسی دوسرےمسلک یاعقیدےکےلوگوں سےنفرت نہیں سکھائی گئی میری سہیلیاں مختلف مسالک سےتعلق رکھتی تھیں مگرہمارےگھر میں انکا برابراحترام کیاجاتا۔+2
یہی تربیت دی گئی اختلاف کریں مگر احترام کےساتھ۔ میں نے والد صاحب سے کبھی مرزا صاحب سے متعلق کوئی توہین امیز الفاظ نہیں سنے۔جب کبھی ذکر ہوا تو یوں بات کرتے ۔۔جماعت احمدیہ کے مرزا غلام احمد صاحب۔۔
ایک بار میں نے ان سے پوجھاابوکیا احمدی کافر ہیں؟ابو کچھ دیر خاموش رہے۔پھر بولے۔۔۔+3
مرزا صاحب بہت بڑے عالم اور مناظر تھے انھوں نے اسلام کی سر بلندی کے لئیےغیر مسلموں خصوصاً مسیح عالموں سے اور ہندوؤں سے مناظرے کئیے۔۔مگر پھر وہ کسی فکری الجھن اور مغالطے کاشکار ہوگئے اور جو راستہ انھوں نے اختیار کیا وہ ہمارے عقائد سے بہت مختلف ہے۔۔اور ہمارا ان سےاختلاف ہے۔۔۔+4
اس طرح ایک اورواقعہ یادہےان دنوں سپاءصحابہ اہل تشیع کےخلاف بہت سرگرم تھی۔آتےجاتےدیکھتےکہ دیواروں پہ یہ نعرہ کثرت سےلکھا نظر آتا"کافر کافر...میں نے والد صاحب سےپوچھا۔ابو جی کیااہل تشیع کافر ہیں؟والد صاحب نےجوجواب دیااسے میں نےہمیشہ یادرکھا۔کہ"کبھی کسی کلمہ گوکو کافر مت کہنایہ۔+5
بہت حساس معاملہ ہے"پھرانھوں نےدواحادیث سنائیں۔ایک حدیث یہ
تھی۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ يَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:أَيُّمَا امْرِیءٍ قَالَ لِاَخِيْهِ يَاکَافِرُفَقَدْبَاءَ بِهَاأَحَدُهُمَا.إِنْ کَانَ کَمَا قَالَ وَإِلَّارَجَعَتْ عَلَيْهِ۔مسلم۔۲۰۔6
ترجمہ۔۔حضرت ابن عمربیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا:تم میں سے کوئی بھی آدمی اپنے بھائی کو کافر کہےتوان میں سے کوئی ایک اس کا مستحق بن جاتا ہے،اگر اس نےکہا، جیسا کہ وہ تھا اور اگر نہیں تو یہ اسی کی طرف پلٹے گا۔''​
والد صاحب نےکہا اس معاملے میں بہت زیادہ احتیاط کیاکرتےہیں۔+7
ابواہل تشیع کومحبان اہل بیت کہتے۔میں نےپوچھاکیا ھم اہل بیت سےمحبت نہیں کرتےتو
انھوں نےکہایہ تو ممکن ہی نہیں کہ جونبی سےمحبت کرے وہ انکے گھرانےسےمحبت نہ کرے۔پوچھنے پہ کہ پھرآپ انھیں محبان اہل بیت کیوں کہتے ہیں توتاریخ سےکچھ امت کے اختلافات اورگروہوں میں بٹ جانےکے واقعات سنائے۔+8
ساری بات کامقصدیہ ہےکہ جو واقعی اہل علم ہیں وہ نہ نفرت سکھاتےنہ کفر کےفتوےبیچتے ہیں۔نفرت سکھانے والےعلماءکےدوگروہ ہیں۔جن کےاپنےمفادات ہیں۔ایک سیاسی علماء
،دوسرےجو مجمعےکواکٹھاکرکے مداریوں کی طرح دین بیچتے ہیں۔یہ دین فروش ایسی جزباتی تقاریر کریں گےجیسی چرب زبانی مداری کرتےہیں.+9
احمدیوں پہ ہی ھم کیوں آگ بگولہ ہوجاتےہیں۔ورنہ اوربہت سےفرقےہیں خودکومسلمان کہتےہیں مگرانکےعقائد اسلام سےبلکل مختلف ہیں مثلاً
بہائیت ہےانکےہاں ایک نیانبی حسین علی نوری المعروف بہاء اللہ ہےانھوں نےتورسول اللہ کی شریعت بھی منسوخ کردی ہے
اسی طرح آغاخانی ہیں انکےعقائد دیکھیں۔۔۔+10
احمدیوں سےنفرت ہمارےذھنوں میں جان بوجھ کےپیداکی گئی ہےاسکےپیچھےدومقاصدہیں۔سیاسی مفادات دوسراطاقت اورپیسےسےجڑاہےہمارے ہاں ہزاروں کی تعدادمیں مجلس ختم نبوت کی جماعتیں بنی ہوئیں ہیں
انکاروزگاراسی نفرت کےپرچارپہ ہے۔بہترہےہم ایسوں کاآلہ کارنہ بنیں۔اختلاف ضروررکھیں۔مگراحترام کےساتھ۔11
You can follow @zahida_rahim.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: