وزیر اعظم نے اپنے ہی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر سوال اٹھا دیئے،تحقیقات کا اشارہ ۔ دیکھئے خود وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے عوام کو کیا بتایا تھا۔ کیا ان کے خلاف تحقیقات ہونگی ؟ 1/7
جب نواز شریف کو اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ انکی حالت خطرے میں ہے۔نواز شریف اس وقت بھی اپنے پیروں پر چل کراسپتال گئے۔کیا وزیراعظم نےاسوقت نوٹس لیا؟نہیں۔اسوقت وزیر اعظم نے پیغام بھیجا کہ جہاز ایئرپورٹ پر تیار ہے جو ڈاکٹرآپ نے باہر سےبلواناہے بلوالیں گے2/7
خود ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ دوران علاج نواز شریف کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ کیا یہ جھوٹ تھا۔ کیا وزیر اعظم اس کی بھی تحقیقات کرائیں گے ۔ 3/7
فواد چوہدری کے مطابق وزیر اعظم نے کابینہ کو بتایا کہ میں نے اپنے آزاد ذرائع سے بھی تصدیق کرائی ہے کہ نواز شریف بہت بیمار ہیں ۔ پر ویز الہیٰ کے مطابق وزیر اعظم نے بتایا کہ شوکت خانم کے ڈاکٹر فیصل سے تصدیق کرائی ہے۔ کیا ڈاکٹر فیصل نے بھی جھوٹ بولا؟ ان کے خلاف بھی تحقیقات ہوگی؟ 4/7
پنجاب میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز اور گورنمنٹ کی درخواست پر کراچی سے آنے والے ڈاکٹر شمسی نے بھی نواز شریف کی بیماری کی تصدیق ۔ کیا وزیر اعظم کے مطابق انہوں نے بھی جھوٹ بولا۔ کیا انکے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی؟ 5/7
حکومت نے نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ بھی عدالت پر ڈالنے کی کوشش کی ۔ مگر دیکھئے خود حکومت نے عدالت کونواز شریف کی صحت کے بارے میں کیا بتایا تھا۔ اور ضمانت پر عدالت کے پوچھنے پر نیب اور حکومت نے اعتراض نہیں کیا تھا۔ 6/7
وزیر اعظم نے پہلے ملبہ عدالتوں پر ڈالا۔ مگر چیف جسٹس کا جواب آنے کے بعد اپنی حکومت کے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹس پر ڈالدیا۔ 7/7
You can follow @shazbkhanzdaGEO.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: