"نعمت اللہ شاہ ولی اور خان صاحب کا پاکستان"

میں شروع سےہی خان صاحب کابہت بڑامخالف اورناقد رہاہوں شایدپیدائشی ن لیگی ہونےکااثر تھا، لیکن پچھلےدودن کے واقعات نےمیرےسوچنےکااندازبالکل بدل دیاہےاوراب مجھےادراک ہواہےکہ خان صاحب ہی پاکستان کوفلاحی ریاست
1/25
بنانے کا قائد کا خواب پوار کر سکتے ہیں آپ بھی حیران ہوں گے کہ خیالات میں 180ڈگری کی تبدیلی کیسے، پچھلے سال ستمبرمیں وادئ نیلم جانا ہواارنگ کیل جاتےہوئےراستےمیں ناشتہ کرنے رکےتو ساتھ والی میز پہ دوسفید داڑھیوں والے بزرگ بیٹھے چائے پی رہےتھےایک بزرگ خان صاحب کے وزیراعظم بننےکو
2/25
پاکستان کی عظمت کےسفرکاآغازقراردےرہےتھےاورساتھ ساتھ کسی نعمت اللہ ولی کی کئی سو سالوں پہلےکہی گئی باتوں کاحوالہ بھی دےرہےتھےمجھےہنسی بھی آ رہی تھی اور رونا بھی کہ اب یہ منافق انسان پاکستان کی قسمت بدلے گا اوریہ کہ کوئی ولی اللہ اس بات کی پیش گوئی بھی کر چکےہیں اور ساتھ ساتھ
3/25
میں یہ بھی سوچ رہاتھاکہ ان پرانےبابوں نے اپنی ہی روحانی دنیابنارکھی ہے65میں سبز چولوں والوں نے بم کیچ کیے اور پتہ نہیں کیا کچھ خیر یہ واقعہ میں تقریباً بھول ہی چکا تھا اور شاید بھولا ہی رہتا پرسوں جمعہ والے دن شاید تین مہینوں کےبعدواک کے لیے قریبی پارک میں گیا تھوری جاگنگ کی
4/25
کچھ اٹھک بیٹھک کی اور بینچ پربیٹھ گیامیں اپنےخیالوں میں بیٹھاتھاکہ اچانک مجھے آواز آئی السلام علیکم بیٹا میں نے دائیں طرف دیکھا ایک مولوی صاحب بیٹھےنظرآئےمیں نےسلام کاجواب دیامولوی صاحب مسلسل ہاتھ میں پکڑی تسبیح گھماتےجارہےتھےاور انکی جھولی میں ایک سبز رنگ کاتھیلا پڑا تھا
5/25
تھوڑی دیربعدبولےبیٹایہ تھیلاادھرپڑاہےمیں پانی پی آؤں نلکےسےمیں نےسرہلایا کہ ٹھیک ہےپانچ منٹ دس منٹ آدھا گھنٹہ لیکن مولوی صاحب نہ پلٹےاب تھیلےکاکیا کروں خیرمیں نے تھیلاکھولاتوایک دعاؤں کی کتاب تھی اوردوسری نعمت اللہ شاہ ولی اور عمران خان کاپاکستان کےعنوان سے تھی میں نےکتابیں
6/25
واپس رکھیں مولوی صاحب نے نہ آنا تھا نہ آئےادھرادھردیکھا ایک بھائی صاحب سےپوچھاکہ شایدکچھ جانتےہوں لیکن انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیاخیر میں تھیلالے کے واپس آ گیاکہ کل پھرجاؤں گا مولوی صاحب سے ملاقات ہو گی توانکی امانت انہیں لوٹادوں گا....ہاسٹل واپس آکے نہاکےناشتہ کرکے
7/25
دفترپہنچ گیادفتر میں ایک کولیگ بولے مدثر صاحب نعمت اللہ شاہ ولی کی پیشین گوئیاں پڑھی ہیں آپ نے؟؟ سب ویسے ویسے ہی ہو رہا ہےمیں نے گھوری ڈالی تو چپ چاپ اپناکام کرنےلگ گئےلیکن میں الجھن میں پڑچکا تھاکہ عجیب معاملہ ہےآج ہی عجیب طرح کےحالات میں کتاب ہاتھ لگی اور آج ہی موصوف کو
8/25
ولی صاحب یاد آ گئے، ہاسٹل واپس آ کے میں نے فوراً نعمت اللہ شاہ والی کتاب ہی کھولی تھی اور جیسے جیسے میں کتاب پڑھتا گیا میرا ذہن اور دل کھلتا چلاگیا 65 اور 71 کی جنگوں کا جو خاکہ نعمت ولی صاحب نو سو سال پہلے کھینچ گئے تھے اور جیسے جیسے وہ پورا ہوا ناقابل یقین تھا
9/25
کہتے ہیں مسلمان کافروں سے دلیرانہ جنگ لڑیں گے اور یہ کہ سترہ دن کی لڑائی اور کافی جانوں کا نذرانہ دے کر مسلمان کامیاب ہوں گے سوچیں ذرا 65 کی جنگ کتنے دن جاری رہی اور اسکا کیا نتیجہ نکلا پھر مسلمان اپنے امیر کو ہٹا دیں گے اور ذلیل و رسوا ہوں گے ہم سب جانتے ہیں کیسے ایوب
10/25
کو ہٹایا گیا اورپھرذلت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا اسکے بعد 23 سال کے بعد یعنی 71 میں ملک ٹوٹنے کی پیشین گوئی کی اور یہ کہ ہندو قوم مسلمانوں کو بےرحمی سےقتل کرے گی اور مشرق یعنی مشرقی پاکستان فریب سے تباہ ہو جائے گا اور مسلمانوں کا ایک بہت بڑا شہر مقتل بن جائے گا
11/25
ڈھاکہ میں ہونے والی خونریزی سب جانتےہیں... Goosebumps کیا ہوتےہیں مجھے آج پتہ چلا تھا.... آگے حکمرانوں کے کرپشن کرنے رشوت لینے کا بھی ذکر تھا لیکن مجھے اب تجسس تھا کہ آج کے لیے کیا پیشین گوئی ہے کہ جو سال پہلے وہ کشمیری بزرگ بھی عمران خان کو نعمت اللہ شاہ کی
12/25
پیشین گوئیوں کا عکس قرار دے رہے تھے.......کرتے کرتے جب میں آج کے منظرنامے پہ پہنچا تھا تو میرا تو دماغ ایک دفعہ جیسے سن ہو گیا تھا کہ نو سو سال پہلے کوئی ہمارے آج کو اس حد تک کیسے جان سکتا ہے.... لکھا تھا
دس سال تک ایک کھلے دل اور بندھے ہاتھوں والا امیر حکومت کرے گا لیکن
13/25
اپنی تمام تر نیک نیتی کےباوجود وہ رعایا کو وہ فائدہ نہ پہنچا سکے گا جسکا وہ ارادہ رکھتا ہو گا اسے موقع پرست لومڑیوں نے گھیر رکھا ہو گا.....یاد کیجیے مشرف کے تقریباً دس سال وہ کیا وژن لےکے آیاتھا اور اس گندےسسٹم اور موقع پرست سیاستدانوں نے کچھ کرنے ہی نہ دیا.... پھر آگے
14/25
لکھا تھا اسکے کےبعد دس سال کا بدترین وقت آئیگا دشمنوں کے ساتھ بغلگیر اور اپنوں کے ساتھ دست و گریباں ہونے والے دو حکمران مسلط کر دئیے جائیں گے جن کا مقصد صرف اپنوں کو نوازنا ہوگا لیکن قدرت ایک تیسرے کو کھڑا کریگی جو انکو ان کے مقصد میں پوری طرح کامیاب نہ ہونے دے گا
15/25
اس سے اگلا حصہ سب سے دلچسپ اور آج کا ہو بہو نقشہ کھینچتا نظر آ رہا تھا..... پھر آسمان والا اپنے بندوں میں سے ایک بندہ لائے گا کل کا بدکار آج کا ولی.... یہ پڑھ کر میں رک گیا تھا خان صاحب کی ماضی کی زندگی کسی سی ڈھکی چھپی نہیں پلے بوائے کہا جاتا تھا سیتا وائٹ کا معاملہ
16/25
سب کے سامنے ہے اور آج ننگے پاؤں مدینہ جانا ایک شرعی پردہ کرنےوالی عورت سے شادی کرنا ہر وقت تسبیح کرتے رہنا.....پھر لکھا تھا صرف روشن سینوں والے اسے پہچان سکیں گے اسکی نصرت کو قدرت ایک نرم خو خوش اخلاق اور خوش الحان اللہ والے کو بھیجے گی وہ اللہ والا اس کے دفاع میں ڈت جائے
17/25
گا اور بدبخت اسے گالیاں دیں گے.... مولانا طارق جمیل صاحب کا کھل کر خان صاحب کا دفاع کرنا اور بدطینت لوگوں کا انہیں گالیاں دینا ہمارےسامنےہے.......... آگےلکھاتھاجنت کےٹکڑےکوکافرقیدخانہ بنادےگاکوئی ساتھ نہ دے گا بس خلافت والے کندھے سے کندھاملاکرکھڑےہوں گے کشمیر جنت نظیر
18/25
میں کرفیو اور اقوام عالم کی بےحسی سب کے سامنے ہے اور صرف خلافت والوں مطلب ترکی نے کھل کے ہمارا ساتھ دیا.......اگلے باب میں قدرتی آفت کی پیش گوئی اور اسکے ہوبہو پورا ہونے نے چونکا دیا تھا
چار سال کے وقفے کے بعد تیسری دفعہ اڑتا ہوا قہر نازل ہو گا، اللہ کی مخلوق عذاب
19/25
بن کر ٹوٹے گی شفاخانے کم پڑ جائیں گے تین مہینے تک سخت تنگی رہے گی...... آج ڈینگی کی وبا نے قہر مچا رکھا ہے 2011 پھر چار سال بعد 2015 اور اب 2019 میں یہ مرض پلٹ پلٹ کر وار کر رہا ہے لیکن یہاں سے آگے خوشخبریاں ہیں..... آبنائے ہرمز میں تیل بہے گا جو دو طاقتوں
20/25
کو آمنے سامنے لا کھڑا کرے گا.......اللہ اپنے منتخب بندے کے ذریعے ان دو لشکروں میں صلح کروائے گا اور تمام مسلم دنیا اسے اپنا مسیحا اور حکمران مانے گی پھر جنت (کشمیر) میں شورش پھوٹے گی نیک اور صالح حکمران کی قیادت میں لشکر نکلیں گے جو کافروں کا قلع قمع کر کے مشرق و مغرب میں
21/25
اسلام کا پرچم لہرا دیں گے..... یہ سب پڑھ کر میرے منہ سے بےاختیار سبحان اللہ نکلا تھا، آج خان صاحب ایران میں ہیں اور دو عظیم طاقتوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں..... نو سو سال پہلے کہی ہوئی بات ہوبہو پوری ہو رہی ہے اور اسکا مطلب یہ ہے کہ کشمیری اب فیصلہ کن
22/25
بغاوت کرنے والے ہیں انڈیا کے خلاف پھر خان صاحب کی قیادت میں پوری مسلم امہ کشمیر کے محاذ سے شروع ہو کر جس کونے میں سورج غروب ہوتا یے وہاں تک جائیگی..... یہ سب پڑھ کے مجھے افسوس ہوا تھا اپنی سابقہ زندگی پہ جو میں نے عمران خان کی مخالفت کرتے گزاری لیکن ایک اطمینان بھی تھا
23/25
کہ مجھے ہدایت کی روشنی مل گئی..... اگلے دن میں پھر واک کے لیے گیا تھا تاکہ تھیلا واپس لوٹا سکوں لیکن مجھے وہ مولوی صاحب کہیں نظر نہ آئے ابھی میں مولوی صاحب کو ڈھونڈ ہی رہا تھا کہ سامنے بینچ پہ ایک نوجوان کے ساتھ ایک بزرگ بیٹھے نظر آئے ان کے ہاتھ میں ٹھیک اسی رنگ کا تھیلا
24/25
تھا جو کل مولوی صاحب مجھے تھما کے گئے تھے تھوڑی دیر بزرگ نوجوان کے ساتھ بیٹھے باتیں کرتے رہے پھر اچانک اٹھے اسے نلکے کی طرف اشارہ کیا اور تھیلا اسے تھما دیا پھر وہ پلٹے میری طرف مسکرا کے دیکھا اور نلکے کی طرف چل دئیے
25/25
@threadreaderapp please unroll
You can follow @The_x2_.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: