"صرف کھاتا پیتا ہوں لیکن روزے سے ہوں"
سارہ شاداب،لانڈھی کراچی۔۔۔
کچھ نوجوانوں نے دیکھا کہ اک بوڑھا چپکے سے کچھ کھانے میں مشغول ہے۔ایک جوان نے قریب جاکر عرض کیا ۔۔۔ ”چچا جان! کیا آپ نے روزہ نہیں رکھا؟“ بوڑھے نے جواب دیا: "کیوں نہیں، رکھا ہوا ہے بس صرف پانی پیتا ہوں اور کھانا کھاتا
ہوں“ نوجوان ہنس پڑا اور پوچھا کیا ایسا بھی ہوسکتا ہے؟ بوڑھے نے جواب دیا ہے ہاں میں جھوٹ نہیں بولتا، کسی پر بری نگاہ نہیں ڈالتا، کسی کو گالی نہیں دیتا،فریب اور خیانت نہیں کرتا،کسی کا دل نہیں دکھاتا، کسی سے حسد نہیں کرتا۔۔ بس چونکہ مجھے شدید بیماری لاحق ہے اس لیے اپنے معدے کو روزے
دار نہیں بنا سکتا“ پھر اس بوڑھے آدمی نے اس نوجوان سے پوچھا کہ آپ لوگ روزے دار ہیں تو ان میں سے اک جوان نے سر جھکاتے ہوۓ آہستگی سے جواب دیا نہیں ہم تو صرف کھانا نہیں کھاتے😓
خدارا ماہ رمضان کا آحترام کریں اور اسلام کے اصولوں کے مطابق روزہ رکھیں۔۔
الله پاک سب کے روزے قبول کرے
آمین
You can follow @MurshidJe.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: